Advertisements

نشہ آور اشیاء حرام, منشیات کے استعمال سے خاندان، سماج اور ملک وقوم کی تقدیر میں رخنہ پیدا ہوتاہے, لفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ احمر نثار ستی

Principal Shahid Hussain Mughal Chairs ‘Drug-Free Society’ Awareness Campaign at Government Sadiq Abbas Graduate College”
Advertisements

نوجوان نسل کو ہر قسم کے نشے سے اجتناب کرنا چاہیے۔ اعلی تعلیم وتربیت سے ہی ہر میدان میں کامیابی ممکن ہے, ڈائریکٹر،پنجاب کاونٹر نارکوٹکس فورس کی طلباء وطالبات و اساتذہ کرام کی گفتگو

 گورنمنٹ صادق عباس گریجویٹ کالج میں پرنسپل شاہد حسین مغل کی زیر صدارت آگاہی مہم بعنوان "منشیات سے پاک معاشرہ”  تقریب کا انعقاد

Advertisements

احمدپورشرقیہ (نامہ نگار ) گورنمنٹ صادق عباس گریجویٹ کالج میں پرنسپل کالج ہذا پروفیسر شاہد حسین مغل کی زیر صدارت آگاہی مہم بعنوان "منشیات سے پاک معاشرہ” ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا آغاز تلاوت کلام مجید اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی جناب لفٹیننٹ کرنل (ریٹائرڈ)  احمر نثار ستی (تمغہ امتیاز ملٹری) تھے۔

بطور ڈائریکٹر،پنجاب کاونٹر نارکوٹکس فورس بہاولپور ڈویژن نے طلباء وطالبات و اساتذہ کرام سے اپنی گفتگو میں کہا کہ نشہ آور اشیاء حرام ہیں۔ منشیات کے استعمال سے خاندان، سماج اور ملک وقوم کی تقدیر میں رخنہ پیدا ہوتاہے۔ نوجوان نسل کو ہر قسم کے نشے سے اجتناب کرنا چاہیے۔ اعلی تعلیم وتربیت سے ہی ہر میدان میں کامیابی ممکن ہے۔ حکومت پنجاب کی سربراہی میں کاونٹر نارکوٹکس فورس پورے صوبے خصوصاً بہاولپور میں منشیات کی روک تھام کے لئے ایمانداری سے عملی اقدامات کررہی ہے۔ ہماری فورس اس موذی مرض کو ختم کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے پروجیکٹر کی مدد سے منشیات کی اقسام، ساخت، پیداوار، استعمال، اس کے نقصانات اور روک تھام کے ذرائع کو واضح کیا۔ طلباء سے اس حوالے سے سوالات و جوابات کا سیشن ہوا۔ طلباء وطالبات کا جوش قابل دید تھا۔ ہال میں موجود اسٹیج سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر محمد الطاف ڈاھر جلالوی نے پاکستان زندہ باد اور منشیات کے خلاف فوری جنگ پنجاب کاونٹر نارکوٹکس فورس کے سنگ اور ڈرگ فری پنجاب کےفلک شگاف نعرے لگوائے۔

۔آخر میں پرنسپل کالج ہذا پروفیسر شاہد حسین مغل نے اپنے معزز مہمانوں کو سرائیکی اجرک پہنائی۔ اس موقع پر انسپکٹر افتخار احمد اور ان کی ٹیم فورس کے ساتھ اساتذہ کرام میں پروفیسر شاہد سراج، پروفیسر ظفر اقبال، پروفیسر شہزاد خان، پروفیسر محمد کاشف پروفیسر محمد رضوان، پروفیسر محمد فیصل، لیکچرر راشد رسول، لیکچرر عندلیب کہوش، لیکچرر اعجاز الحق، لیکچرر عمیر الرحمن، لیکچرر زاہد عزیز، سی ٹی آئیز میں حسن رضا جعفری، عائشہ ظفر، عائشہ ارم، کائنات قادر، اسد عباس، محمد عدنان، ملک عمران، جام عبدالحمید میتلا، حافظ محمد جمیل، محمد ارسلان، محمد یونس جبکہ صحافی مہمانوں میں اعجاز مغل، ابوطالب حسین، کلاس فور ملازمین کے ساتھ طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی۔ شاندار تقریب کا اختتام قومی ترانے پر کیا گی