Advertisements

گورنمنٹ صادق عباس کالج کے پرنسپل شاہد حسین مغل کی قیادت میں وفد کی صاحبزادہ گزین عباسی سے ملاقات کالج میں ٹف ٹائل کی تنصیب کا دیرینہ مطالبہ پیش کیا

Principal Government Sadiq Abbas Post Graduate College Dera Nawab Sahib
Advertisements

عباسیہ خاندان نے ہمیشہ تعلیمی اداروں کے قیام اورفروغ میں کلیدی کردار ادا کیا،جلد صادق عباس پوسٹ گریجویٹ کالج کا وزٹ کر کے مسائل کا جائزہ لوں گا ایم پی اے کی پرنسپل کو یقین دھانی


احمدپورشرقیہ (نامہ نگار ) گورنمنٹ صادق عباس پوسٹ گریجویٹ کالج ڈیرہ نواب صاحب کے پرنسپل پروفیسر شاہد حسین مغل نے مقامی ایم پی اے مسلم لیگ (ن) صاحبزادہ محمد گزین عباسی کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔کالج میں ٹف ٹائل کا دیرینہ مسئلہ کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔اس موقع پر صاحبزادہ محمد گزین عباسی  نے یقین  دہانی کرائی۔انہوں نے کہا عباسیہ خاندان نے ہمیشہ تعلیمی اداروں کے قیام اورفروغ میں کلیدی کردار ادا کیا،۔ہماری حکومت عوام کی فلاح و بہبود اور خدمت کے لئے ہر وقت موجود ہے۔میں جلد خود کالج وزٹ کروں گا۔اس موقع پر صدر شعبہ سرائیکی پروفیسر ڈاکٹر محمد الطاف ڈاھر جلالوی، پروفیسر اعجاز الحق ملک ،سماجی کارکن زاہد حسین مغل، جواد حسین مغل کے علاوہ دیگرمعزز شہری بھی موجود تھے۔

Advertisements