Advertisements

پرنسپل پروفیسر شاہد حسین مغل نے گورنمنٹ صادق عباس کالج میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا

Principal Professor Shahid Hussain Mughal
احمدپورشرقیہ۔ پرنسپل پروفیسر شاہد حسین مغل کی سربراہی میں گورنمنٹ صادق عباس گرائجوئٹ کالج ڈیرہ نواب صاحب میں شجرکاری آگاہی ریلی نکالی جارہی ہے
Advertisements

 احمدپورشرقیہ(نامہ نگار) ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی ہدایات پر گورنمنٹ صادق عباس گرائجوئٹ کالج ڈیرہ نواب صاحب احمد پور شرقیہ میں گرین پلانٹٹیشن پروگرام کے تحت کالج ہذا میں شجرکاری مہم کا آغاز پرنسپل پروفیسر شاہد حسین مغل نے کیا۔کالج میں سرسبز ماحول اور درختوں کی اہمیت پر ایک شاندار سیمنار کا انعقاد بھی کیا گیا۔آخر میں شجرکاری آگاہی ریلی نکالی گئی۔اس موقع پر پرنسپل پروفیسر شاہد حسین مغل نے کہا درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے۔وائس پرنسپل ڈاکٹرسیف اللہ جامعی نے کہا گرین فطری ماحول میں تعلیمی سرگرمیوں سے سٹوڈنٹس میں بہتری آتی ہے۔صدرشعبہ سرائیکی ڈاکٹر محمد الطاف ڈاھر جلالوی نے کہا تازہ ہوا اور خوبصورت گرین ماحول سے طلباء وطالبات میں ذہنی وجسمانی صلاحیتوں میں بےپناہ اضافہ ہوتاہے۔ہم سب کو نئی نوجوان نسل کے لئے ایک ایک درخت لگاکر خوشگوار پرامن ماحول مہیا کرنا ہوگا۔اس موقع پروفیسر ظفر اقبال،پروفیسر سید رب نواز شاہ بخاری، پروفیسر احمد نواز بھٹو،پروفیسر عمران صارم کےساتھ سی ٹی آئیز لیکچررز کے علاوہ سٹوڈنٹس کی کثیر تعداد موجود تھی