پرنس بہاول عباس خان عباسی کی عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں پرنسپل و سابق کونسلر محمد یوسف فاروقی کے احمد پور پبلک گرلز ہائی سکول آمد

امیر آ ف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کے ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی کی علاقہ میں عوامی رابطہ مہم جاری ہے پرنس بہاول خان عباسی کی آج صبح سابق جنرل کونسلر و پرنسپل محمد یوسف فاروقی کے احمد پور پبلک گرلز ہائی سکول آمد ہوئی جہاں انہوں نے عمائدین ،فاروقی برادران کے علاوہ سابق کونسلروں اور دیگر افراد سے ملاقات کی- اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پرنس بہاول عباس عباسی نے کہا کہ وہ کہ ان کا جینا مرنا بہاولپوری عوام کے ساتھ ہے میرے خاندان کا ریاست بہاولپور کے عوام کے ساتھ 300 سالہ پرانا رشتہ ہے جسے کوئی مال کا لعل ختم نہیں کر سکتا -انہوں نےسکول میں موجود سابق کونسلرز رشید احمد ، ،محمد یوسف فاروقی ،ڈائریکٹر پنجاب کالج محمد سلیمان فاروقی ،سینئر صحافی جمیل شہزاد ، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے پروفیسر نواز عباسی،پروفیسر محمد امجد،میاں نوید ایاز ایڈووکیٹ اور مدیر روزنامہ نوائے احمدپور شرقیہ احسان احمد سحر سمیت دیگر سے شہری ،تعلیمی اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا-قبل ازیں محمد یوسف فاروقی، محمد سلیمان فاروقی اور فاروقی خاندان کے نوجوانوں نے پرنس بہاول عباس خان عباسی کا خیر مقدم کیا اور اُنہیں گلدستے پیش کیے

احمد پور پبلک گرلز ہائی سکول احمد پور شرقیہ میں پرنسپل و سابق کونسلر حاجی محمد یوسف فاروقی کی جانب سے پرنس بہاول عباس خان عباسی کے اعزاز میں دی گئی ٹی پارٹی کا ایک منظر ولیعہد بہاولپور مدیر احسان احمد سحر سے محو گفتگو ہیں جبکہ محمد سلیمان فاروقی ،محمد یوسف فاروقی یحی خان کلاچی محمد نواز عباسی بھی موجود ہیں