Advertisements

 پرنسپل محمد اسماعیل فاروقی کو عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کے بعد تیسرا سٹنٹ ڈال دیا گیا

"Third Stent Placed in Principal Muhammad Ismail Farooqi After Heart Attack"
Advertisements

شہر کے مشہور ماہر تعلیم تیزی سے روبصحت ہیں قبل ازیں 2023میں میرے بڑے بھائی کو دو سٹنٹ ڈالے جا چکے ہیں محمد سلیمان فاروقی

احمد پور شرقیہ (سٹاف رپورٹر )ماہر تعلیم اور مسلم پبلک ہائی سکول کے پرنسپل محمد اسماعیل فاروقی کو عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کے بعد بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے کارڈیک سینٹر میں داخل کر دیا گیا ہے جہاں گزشتہ روز  ان کے دل میں ایک سٹنٹ ڈالا گیا – خیال رہے کہ قبل ازیں 2023ء  میں ان کے دل میں دو سٹنٹ ڈالے   گئے تھے- ڈاکٹرز کے مطابق  محمد اسماعیل فاروقی کے دونوں سٹنٹس صحیح کام کر رہے ہیں مگر ان کی دوسری وین میں تکلیف  ہوئی تھی جس پر انہیں  اب تیسرا سٹنٹ ڈالا گیا-تحصیل  احمد پور شرقیہ کے مختلف سکولز  کے پرنسپل صاحبان نے محمد اسماعیل فاروقی  کی بی  وی  ہسپتال میں  عیادت کی اور اُنکی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی –

Advertisements

دریں اثناء پنجاب کالج کے ڈائریکٹر محمد سلیمان فاروقی نے روزنامہ نوائے احمدپور شرقیہ کو بتایا کہ اُنکے بڑے بھائی محمد اسماعیل فاروقی تیزی سے روبصحت ہیں