Advertisements

میں نے کبھی کوئی تعمیرات نہیں کیں پرانی دکان ہے ویسے کی ویسے ٹھہری ہوئی ہے حکیم محمد حسنین چوہان

Hakeem Hasnain Chuhan
Advertisements

میونسپل کمیٹی کے اہلکار نے میرے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کرا دی جو انشاء اللہ میرٹ پر خارج ہو گی پرنسپل اور رجسٹرڈ حکیم کا پریس ریلیز


احمدپور شرقیہ( پریس ریلیز) ۔میں حکیم محمد حسنین چوہان  آپ تمام محترم صحافی صاحبان بھائیوں کی خدمت میں درخواست کرتا ہوں کہ  ریلوے روڈ پہ گزرتے ہوئے آپ  دیکھیں میرے کلینک پہ  کون سی تعمیرات ہوئی ہیں , میں نے کبھی کوئی تعمیرات  نہیں کیں-  پرانی دکان ہے ویسے کی ویسے ٹھہری ہوئی ہے جیسے سڑک نئی تعمیر ہوئی تھی اور ہم نے اپنی دکان توڑی تھی ویسے کی ویسے ہی حالت میں ابھی تک میرے کلینک کی عمارت ہے – میونسپل کمیٹی کا اہلکار جس دن بغیر نوٹس دیے میری 35 سالہ دکان کو  سیل کرکے گیا ہے اس کی ویڈیو  سوشل میڈیا پر لگائی ہوئی ہیں – آپ سوشل میڈیا سے وہ دیکھ سکتے ہیں کہ میری دکان کے  آگے کوئی اینٹ کوئی سیمنٹ کوئی سریہ کوئی بجری کوئی پڑی ہوئی ہے جھوٹی درخواست  دے کر  یہ ایف ائی ار کروا کرآیا ہے انشاءاللہ تعالی میرٹ پرجھوٹی ایف آئی آر خارج ہوگی انشاءاللہ تعالی کورٹ میں اور تھانے کی تحقیقات میں  اس کو  ثابت کرنا پڑے گا کہ میری وہاں پر کون سی تعمیرات ہو رہی تھیں میری آپ سے گزارش ہے کہ اپ میرے دکان کا ملاحظہ کر  سکتے ہیں میری محترم بھائیوں سے گزارش ہے کہ حق کا ساتھ دیں

Advertisements