میرے 2017میں ریکارڈ کیے گئے انٹرویوز بغیر کسی سیاق وسباق کے میڈیا اداروں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر چلائے جا رہے ہیں ،شہزادی زہرا عباسی
میری اراضی کے حوالے سے آج تک میرا کوئی معاملہ حل نہیں ہوا میں انگلینڈ میں نہیں ڈیرہ نواب صاحب میں مقیم ہوں نواب سر صادق محمد خان عباسی کی صاحبزادی کا وضاحتی بیان
احمد پور شرقیہ( نمائندہ خصوصی) نواب سر صادق محمد خان عباسی مرحوم کی بیٹی شہزادی زہرا عباسی نے اپنے بیٹے شہزادہ محمد محسن عباسی کے ہمراہ بتایا میں یہ وضاحت ضروری سمجھتی ہوں میرے بعض انٹرویوز، جو 2017 میں ریکارڈ کیے گئے تھے اس وقت مختلف میڈیا اداروں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بغیر کسی مناسب پس منظر اور سیاق و سباق کے دوبارہ نشر اور شائع کیے جا رہے ہیں
ان انٹرویوز کے دوران میں اظہر سلیم عباسی ولد شہزادہ مبارک عباسی(میرے بھائی) اقبال لاشاری ایڈوکیٹ وغیرہ نے ملک مظہر عباس راں سابقہ ایم پی اے کی جانب سے میری زمین اور اظہر سلیم عباسی کی زمین پر ناجائز قبضے کے خلاف آواز بلند کی تھی میری زمین کے حوالے سے آج تک کسی قسم کا کوئی حل طے نہیں پایا
میری جانب سے مسلسل قانونی انتظامی اور ذاتی سطح پر کی جانے والی کوششوں کے باوجود میری زمین تاحال ملک مظہر عباس راں کے ورثاء کے قبضے میں ہے اس کے برعکس اظہر سلیم عباسی اپنی زمین کا قبضہ واپس حاصل کرنے میں کامیاب ہو چکے ہیں جبکہ میرا معاملہ اب تک حل طلب ہے کئی برس گزر جانے کے بعد ان تقریباً دس سال پرانے انٹرویوز کو اس انداز میں دوبارہ پیش کیا جا رہا ہے گویا ان کا میرے موجودہ حالات یا سرگرمیوں سے کوئی تعلق ہو حالانکہ ان انٹرویوز سے میرا اس وقت کوئی براہِ راست تعلق نہیں اور نہ ہی یہ میرے کسی موجودہ مؤقف یا جاری جد وجہد کی عکاسی کرتے ہیں زیرِ گردش بعض غلط معلومات کی تصحیح بھی ضروری ہے میں انگلینڈ میں مقیم نہیں ہوں بلکہ ڈیرہ نواب صاحب میں مستقل طور پر رہائش پذیر ہوں یہ وضاحتی بیان صرف اس مقصد کے لیے جاری کیا جا رہا ہے کہ کسی بھی قسم کی غلط فہمی غلط بیانی اور پرانے مواد کے غلط استعمال سے بچا جا سکے میرا ان تمام دوبارہ شائع ہونے والے انٹرویوز اور وڈیوز سے کوئی تعلق نہیں

