پرنس محمد داؤد خان عباسی کی برسی آج ڈیرہ نواب صاحب میں منائی جائے گی

صاحبزادہ محمد عثمان عباسی، صاحبزادہ محمد عمر عباسی اور خاندان کے دیگر افراد ڈیراور کے شاہی قبرستان میں پرنس محمد داؤد خان عباسی کی آخری آرام گاہ پر حاضری دیں گے فاتحہ خوانی کریں گے اور پھولوں کی چادر چڑھائیں گے
ڈیرہ نواب صاحب میں پرنس محمد داؤد خان عباسی مرحوم کی اقامت گاہ پر ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی ہوگی اور شرکاء میں طعام طعام تقسیم کیا جائے گا
ڈیرہ نواب صاحب (نامہ نگار )سابق ریاست بہاولپور کے اخری تاجدار حکمران نواب سر صادق محمد خان عباسی کے صاحبزادے پرنس محمد داؤد خان عباسی مرحوم کی برسی آج پانچ جون کو ان کی اقامت گاہ پر خاندانی رسم و رواج کے مطابق منائی جائے گی جہاں پرنس محمد داؤد خان عباسی مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور قران خوانی کی جائے گی جبکہ شرکاء میں طعام تقسیم تقسیم کیا جائے گا -قبل ازیں سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی صاحبزادہ محمد عثمان خان عباسی، صاحبزادہ محمد عمر خان عباسی اور خاندان کے دیگر افراد ڈیراور کے شاہی قبرستان میں شہزادہ محمد داؤد خان عباسی کی قبر پر حاضری دیں گے فاتحہ خوانی کریں گے اور پھولوں کی چادر چڑھائیں گے