Advertisements

پرنس فلاح الدین عباسی مرحوم کی نویں برسی آج لاہور میں منائی جائے گی

Late Prince Falahuddin Abbasi
Advertisements

نواب صلاح الدین عباسی اور پرنس بہاول عباس عباسی کے علاوہ خاندان کے دیگر افراد پرنس فلاح الدین عباسی کی قبر پر فاتحہ خوانی کریں گے اور پھولوں کی چادر چڑھائیں گے ،نواب صلاح الدین عباسی کی ڈیفنس لاہور کی اقامت گاہ پر قرآن خوانی بھی کی جائے گی

پرنس فلاح الدین عباسی امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کے چھوٹے بھائی اور امیر آف بہاولپور نواب سر صادق محمد خان عباسی کے پوتے تھے نو اپریل،2016 میں لندن میں 67برس کی عمر میں انکا انتقال ہوا تھا

Advertisements

صادق گڑھ پیلس ڈیرہ نواب صاحب میں پرنس فلاح الدین عباسی مرحوم کی 2016 میں منعقدہ تقریب قل خوانی کی ایک تصویر، نواب صلاح الدین عباسی غمزدہ حالت میں دکھائی دے رہے ہیں جب کے ان کے دائیں جانب صاحبزادہ عزیز الرشید عباسی اور بائیں جانب پرنس بہاول عباس خان عباسی اور صاحبزادہ محمد عمر خان عباسی موجود ہیں

ڈیرہ نواب صاحب (نمائندہ خصوصی )امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کے چھوٹے بھائی اور سابق گورنر پنجاب نواب محمد عباس خان عباسی مرحوم امیر آف بہاولپور کے  چھوٹے صاحبزادے پرنس فلاح الدین عباسی مرحوم کی نویں برسی آج  منائی جائے گی- تفصیلات کے مطابق  ڈیفنس لاہور میں نواب صلاح الدین عباسی کی اقامت گاہ پر ان کے چھوٹے بھائی پرنس فلاح الدین عباسی مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور قرآن خوانی ہوگی نیز شرکاء میں طعام تقسیم کیا جائے گا -تفصیلات کے مطابق امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی اور ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی اور  خاندان کے دیگر افراد  لاہور کے قبرستان میں پرنس فلاح الدین مرحوم کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائیں گے اور فاتحہ خوانی کریں گے

خیال رہے کہ پرنس فلاح الدین عباسی نو اپریل کو برطانیہ میں انتقال کر گئے تھے جہاں وہ لندن کے علاوہ امریکہ کے شہر نیو یارک میں تین برس زیر علاج رہے – اُنہیں کینسر کا عارضہ لاحق تھا جو جان لیوا ثابت ہوا – پرنس فلاح الدین عباسی کی عمر 67 برس تھی انہوں نے ایچی سن کالج لاہور اور امریکہ کی کارنل یونیورسٹی سے اعلی تعلیم حاصل کی تھی-پرنس فلاح الدین عباسی مرحوم کی وصیت کے مطابق انکے جسد خاکی کو لاہور کے قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا جہاں انہوں نےاس قبرستان میں اپنے لیے ایک قطعہ اراضی خریدا تھا