Contact Us

پرنس بہاول خان عباسی اتوار کو12 بجے دن بہاول پور عجائب گھر میں دوسری بین الاقوامی واٹر کلر نمائش کا افتتاح کریں گے

Prince Bahawal Abbas Khan abbasi

سر صادق آرٹ کلب بہاول پور کے زیر اہتمام بعدازاں ایک بجے دوپہر آڈیٹوریم میں ایوارڈز کی پر وقار تقریب منعقد ہو گی کوآردی نیٹر نمائش ارشاد بھٹی

بہاول پور:20/جنوری( )سر صادق آرٹ کلب بہاول پور کے زیر اہتمام دوسری بین الاقوامی واٹر کلر نمائش کا افتتاح 22 اتوار جنوری کو12 بجے دن بہاول پور عجائب گھر میں ہوگا۔نمائش کا افتتاح شہزادہ بہاول خان عباسی کریں گے بعدازاں ایک بجے دوپہر آڈیٹوریم میں ایوارڈز کی پر وقار تقریب منعقد ہو گی۔واٹر کلر نمائش کے دوسرے روز23 جنوری بروز سوموار وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی ہاکڑا آرٹ گیلری میں افتتاح کریں گے بعد ازاں 50 فٹ لمبے بینر پرمعروف مصور اپنی مہارت کے جوہر حاضرین کے سامنے پیش کریں گے۔کوآردی نیٹر نمائش ارشاد بھٹی نے بتایا کہ بہاول پور کی تاریخ میں پہلی بار اتنی بڑی نمائش منعقد ہورہی ہے جس میں 42 بین الاقوامی فنکاروں کے خوبصورت فن پارے عوام کے لیے پیش کیے گئے ہیں۔ اس نمائش کے انعقاد سے شائقین کو واٹر کلر فن پارے دیکھنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ یہ نمائش نوجوان فنکاروں کی حوصلہ افزائی کا باعث بنے گی۔

مزید پڑھیں