Contact Us

پرنس بہاول عباسی کا تحصیل احمد پور شرقیہ کے دور افتادہ علاقوں کا وزٹ تعزیتی اجتماعات میں شرکت

Prince Bahawal visit to remote areas of Tehsil Ahmedpur Sharqia
پرنس بہاول خان عباسی چک مانک میں مرید حسین عباسی کی اقامت گاہ پر تعزیتی تقریب میں بطور خاص شریک ہیں

مسلم لیگ نون سمیت کسی بھی جماعت میں شمولیت کا فیصلہ اپنے سپورٹرز کی مشاورت سے کروں گا صادق گڑھ پیلس کے دفتر میں عمائدین اور حامیوں سے گفتگو

امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کے ولی عہد پرنس بہاول خان عباسی نوجوان سیاسی قیادت امیدوار ایم این اےحلقہ این اے 166کی اوچ شریف دھوڑکوٹ کے مخلتف علاقوں میں وفات پا جانے والوں کے ورثاء سے اظہار تعزیت سپورٹر ز سرکردہ شخصیات سے ملاقاتیں عمائدین علاقہ کی کیثر تعداد نے ان سے ملاقات الکیشن میں بھر پور سپورٹ کرنے عمائدین کی یقین دھانی تفصیل کے مطابق امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کے ولی عہد پرنس بہاول خان عباسی نواجون سیاسی قیادت امیدوار ایم این اے حلقہ این اے 166 نے سیاسی وسماجی سرگرمیاں تیز کر رکھی ہیں حلقے کے لوگوں کی غمی خوشی میں شریک اور صادق گڑھ پیلس میں عمائیدین سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری کیا ہوا ہے گزشتہ دن پرنس بہاول خان عباسی صادق گڑھ پیلس میں آے ہوئے حلقے عمائدین سے ملاقاتیں کی اور اوچ شریف اوچ بخاری موضع مخدوم پور عبدالستار خان بلوچ انکے بھائی حاجی کی تعزیت کی بستی رند بلوچ حامد پور میں محمد ابراھیم کے چچا اللہ ڈتہ کی قرآن خوانی میں شرکت کی چک مانک میں مرید عباسی کے بھائیوں سے تعزیت کی محمد اسماعیل کھونہارا سے سونک بیلہ میں ملاقات کی عمائدین کی ووٹ اور سپورٹ کی یقین دھانی بستی بوجھا چناب رسول پور میں حاجی عبدالستار سے انکے بیٹے حاجی عبدالرحیم کی تعزیت کی بستی عباسی دھوڑ کوٹ میں عاشق محمد عباسی اوردیگر عباسی َبرداری کی سرکردہ شخصیات سے ملاقات کی عمائدین علاقہ کی کیثر تعدا د میں شریک بستی چنڑ دھوڑ کوٹ میں محمد اسماعیل چنڑ سے ملاقات اور انکے بھائی کی تعزیت کی اسطرح پرنس بہاول عباسی نے عرصہ دس دن سے حلقے کی عوام سے عوامی رابطہ رکھا ہوا ہے یادرہے پرنس بہاول عباسی نے ابھی تک ن لیگ سمیت کسی بھی پارٹی میں شامل نہیں ہوٰے ہیں انکا کہنا ہے کہ اپنےفیصلے اپنے سپورٹر ز کی راٰئے کو ترجیح دیتے ہوئے اپنے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کروں گا

Prince Bahawal visit to remote areas of Tehsil Ahmedpur Sharqia
پرنس بہاول عباس اچ بخاری میں عبدالستار بلوچ کے بھائی کے انتقال پر فاتحہ خوانی کر رہے ہیں
Prince Bahawal visit to remote areas of Tehsil Ahmedpur Sharqia
پرنس بہاول خان عباسی سونک بیلا میں محمد اسماعیل کی اقامت کا پر عوامی اجتماع میں شریک ہوئے
Prince Bahawal visit to remote areas of Tehsil Ahmedpur Sharqia
پرنس بہاول خان عباسی بستی رند بلوچ گئے جہاں انہوں نے حاجی محمد ابراہیم سے ان کے چچا کے انتقال پر تعزیت کی

مزید پڑھیں