مظہر اعوان ، اعجاز خان ، میاں یونس ، شہزاد سہیل خاکوانی اور محمد الطاف کی پرنس بہاول خان عباسی سے ملاقاتیں
امیر آف بہاولپور کے ولی عہد نے موضع عنایت پور پہنچ کر مہر ارشاد سپرا کی والدہ اور مہر منظور سپرا کے بھائی کی وفات پر تعزیت پیش کی
اوچ شریف (خواجہ غلام شبیر سے ) امیر آف بہاولپور کے ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان سے پشاور میں ملاقات کے بعد اپنی آبائی رہائش گاہ صادق گڑھ پیلس ڈیرہ نواب صاحب پہنچ گئے صادق گڑھ پیلس آمد کے بعد اوچشریف کے نواحی علاقے رسول پور کے وفد نے ملک مظہر اعوان اور اعجاز خان کی قیادت میں پرنس بہاول خان عباسی سے ملاقات کی اور ان سے علاقائی مسائل اور مقامی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا بعد ازاں پرنس بہاول خان عباسی نے موضع عنایت پور پہنچ کر مہر ارشاد سپرا کی والدہ اور مہر منظور سپرا کے بھائی کی وفات پر تعزیت کی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا دریں اثناء مسلم لیگ ن احمد پور شرقیہ کے سینئر رہنماؤں میاں محمد یونس ، شہزاد سہیل خان خاکوانی اور سابق ایس ڈی او میاں محمد الطاف نے بھی صادق گڑھ پیلس کے دفتر میں پرنس بہاول خان عباسی سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا