Contact Us

پرنس بہاول عباس خان کی اوچشریف کے صوبائی حلقہ 250 میں عوامی رابطہ مہم کامیابی سے جاری

Prince Bahawal Public Relations Campaign Continued
اوچ شریف : اوچشریف کے شاہ محمد نہایا ، حاجی محمد اقبال گمانی ، محمد اصغر ، صابر عباسی ، محمد نعیم ، مرید حسین عباسی اور محمد علی کلاچی صادق گڑھ پیلس کے دفتر میں پرنس بہاول عباس خان عباسی سے ملاقات کرتے ہوئے

ولی عہد امیر آف بہاولپور پرنس بہاول عباس خان عباسی کی اوچشریف کے صوبائی حلقہ 250 میں عوامی رابطہ مہم کامیابی سے جاری

چار مقامات پر کارنر میٹنگز سے خطاب کیا ملک غلام رسول للو سے تعزیت اور اللہ وسایا پہلوان کی عیادت کی

پرنس بہاول عباس خان عباسی نے ملک شاہ نواز کی دستار بندی کی اوچشریف کے شاہ محمد نہایا ، حاجی محمد اقبال گمانی اور وفد میں شامل دیگر افراد نے صادق گڑھ پیلس کے دفتر میں پرنس بہاول عباس خان عباسی سے ملاقات کرتے ہوئے اپنی یونین کونسلز کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا

اوچ شریف (خواجہ غلام شبیر سے) امیر آف بہاولپور کے ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی کی اوچشریف کے صوبائی حلقہ میں عوامی رابطہ مہم کامیابی سے جاری ہے جہاں انہوں نے گزشتہ روز وزٹ کیا اور شیر شاہ جلال الدین فلنگ اسٹیشن پر ملک رشید احمد اعوان اور ان کے ساتھیوں کے ساتھ کارنر میٹنگ کی انہوں نے اپنے دورہ کے دوران بنگلہ مستوئی میں حق نواز گبول بستی جہازی ارائیں اور بن والا میں بھی کارنر میٹنگز سے خطاب کیا اور لوگوں کے انفرادی اور اجتماعی مسائل سنے پرنس بہاول عباس خان عباسی نے غلام رسول للو کی اہلیہ اور برادر نسبتی اور ملک محمد نواز کے انتقال پر تعزیت کی جبکہ انہوں نے ملک حق نواز مرحوم کے بیٹے ملک شاہ نواز کی دستار بندی بھی کی مذید برآں اوچشریف کے صوبائی حلقہ کے ملک شاہ محمد نہایا ، حاجی محمد اقبال گمانی ، مرید حسین عباسی ، محمد اصغر ، صابر حسین عباسی اور علی محمد کلاچی نے صادق گڑھ پیلس ڈیرہ نواب صاحب کے دفتر میں امیر آف بہاولپور کے ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی سے ملاقات کی اور انہیں اپنی اپنی یونین کونسلز کی صورت حال اور مقامی مسائل پر بریفنگ دی

Prince Bahawal Public Relations Campaign Continued 2
Prince Bahawal Public Relations Campaign Continued 3
اوچ شریف : پرنس بہاول عباس خان عباسی ، ملک شاہ نواز کی دستار بندی ، ملک غلام رسول للو سے تعزیت ، اللہ وسایا پہلوان کی عیادت اور مختلف کارنر میٹنگز سے خطاب کر رہے ہیں

مزید پڑھیں