ا وچشریف + چنی گوٹھ (نامہ نگاران ) ولی عہد پرنس بہاول خان عباسی کی این اے 166 میں طوفانی عوامی رابطہ مہم کا اغاز ہو گیا انہوں نے گزشتہ روز ا وچ شریف میں مخدوم سید اعجاز جہانیاں بخاری کی رسم چھلم میں شرکت کی اور سوگوار خاندان سے اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا -ولی عہد بہاولپور بلدیہ اوچ شریف کے سابق چیئرمین مخدوم سید ظفر حسن گیلانی کی اقامت گاہ پر بھی گئے جہاں انہوں نے مخدوم سید ظفر حسن گیلانی اور ان کے صاحبزادگان سے ملاقات کی اس ملاقات میں علاقائی سیاسی صورتحال اور آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے حکمت عملی کے بارے میں گفتگو کی گئی -شہر کی متعدد سرکردہ شخصیات بھی اس ملاقات کے دوران موجود تھیں-
پرنس بہاول خان عباسی نے اوچ شریف کے علاوہ چنی گوٹھ کا وزٹ بھی کیا جہاں انہوں نے مہند شریف میں میاں خبیب احمد ایڈوکیٹ کی پھوپھی اور میاں عبدالمنم ایڈوکیٹ کی دادی محترمہ کے جنازے میں شرکت کی اور سنکت میڈیکل سٹور کے پروپرائٹر خلیل احمد کی چچی کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی اور پسماندگان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا صاحبزادہ عادل عباسی سردار یحیی خان کلا چی،شہزاد سہیل خا کوانی اور ڈاکٹر ملک فیاض محمود اعوان اس وزٹ میں ان کے ہمراہ تھے