پرنس بہاول عباسی کی سیٹلائٹ ٹاؤن قبرستان آمد, سیدہ نجمہ بخاری کی قبر پر فاتحہ خوانی
امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کے خاندان کا مدیر احسان احمد سحر سے نصف صدی پر محیط قریبی تعلق اور محبت کا عملی مظاہرہ
امیر اف بہاولپور کے ولی عہد نے مدیر احسان احمد سحر کی اہلیہ سیدہ نجمہ بخاری مرحومہ مغفورہ کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی, مدیر احسان احمد سحر کے چھوٹے بھائی اعجاز احمد خان ایڈوکیٹ بھتیجے سمامہ خان اور نوائے احمد پور شرقیہ کے سٹاف کے اراکین خلیل احمد ، محمد سجاد عبدالقادر قادری ،اور ملک عابد ملک بھی موجود تھے
سیدہ نجمہ بخاری کو سائنس مضامین میں مہارت حاصل تھی انہوں نے گرلز ہائی سکول میں نویں اور دسویں جماعت کی طالبات کے لیے برقع پہننا لازمی قرار دیا اور سکول میں سخت ڈسپلن نافذ کیا ولی بہاولپور کا مرحومہ کی تعلیمی،تدریسی اور انتظامی خدمات پر شاندار خراج عقیدت
احمد پور شرقیہ( سٹاف رپورٹر )امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کےخاندان نے چیف ایڈیٹر روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ احسان احمد سحر سے اپنے نصف صدی پر محیط قریبی تعلق اور محبت کا عملی مظاہرہ کیا -تفصیلات کے مطابق ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی جنہوں نے دو روز قبل لاہور سے مدیر احسان احمد سحر کی اقامت گاہ سیٹلائٹ ٹاؤن پہنچ کر ان کی اہلیہ محترمہ سیدہ نجمہ بخاری مرحومہ مغفورہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرنے کے بعد فاتحہ خوانی کی تھی گزشتہ روز سیٹلائٹ ٹاؤن کے قبرستان پہنچ گئے جہاں انہوں نے مدیر احسان احمد سحر کی اہلیہ محترمہ سیدہ نجمہ بخاری سابق ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کی قبر پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی
مدیر احسان احمد سحر کے چھوٹے بھائی اعجاز احمد خان ایڈوکیٹ بھتیجے سمامہ خان اور روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ کے سٹاف کے اراکین محمد سجاد گھلو خلیل احمد، ملک عابد اور عبالقادر قادری بھی اس موقع پر موجود تھے
بعد اذاں نوائے احمد پور شرقیہ کے سٹاف سے گفتگو کرتے ہوئے پرنس بہاول عباس خان عباسی نے کہا کہ وہ اور ان کا پورا خاندان مدیر احسان احمد سحر کے غم میں برابر کا شریک ہے اور ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی مرحومہ سیدہ نجمہ بخاری کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کریں اور احسان احمد سحر اور
دیگر لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کر نے کی ہمت عطاکریں-پرنس بہاول عباسی نے کہا کہ انہیں یہ بتایا گیا ہے کہ سیدہ نجمہ بخاری مرحومہ کو سائنس مضامین کی تعلیم و تدریس میں بڑی مہارت حاصل تھی -انہوں نے بطور ہیڈ مسٹریس گرلز ہائی سکول کی نویں اور دسویں جماعت کی طالبات کو برقعے کا پابند کیا اور سکول میں سخت ڈسپلن نافذ کیا- ولی عہد بہاولپور کا کہنا تھا کہ سیدہ نجمہ بخاری طالبات کے لیے رول ماڈل تھیں انہوں نے شہر کے سب سے بڑے طالبات کے تعلیمی ادارے میں اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے جو خدمات انجام دیں انشاء اللہ تعالی ان کو جنت نصیب ہوگی