Contact Us

پرنس بہاول عباسی کی عام و خاص لوگوں کی غمی خوشی کی تقریبات میں شرکت کا سلسلہ برابر جاری

Prince Bahawal participation in people events continues
احمد پور شر قیہ پرنس بہاول خان عباسی سابق یونین ناظم فور میاں رشید جاوید ایڈوکیٹ کی عیادت کر رہے ہیں

سابق یونین ناظم میاں رشید جاوید ایڈوکیٹ کی عیادت کی اور محلہ سرورشاہ میں مسلم لیگی رہنما سید ساجد حسین شاہ کے بھائی سید واجد حسین شاہ کے انتقال پر اپنے دلی رنج و غم کا اظہار کیا

ولیعہد بہاولپور نے بینک مینیجر ارشد بھٹی کے والد فقیر محمد بھٹی اور مسعود اقبال کھوکھر منصور اقبال کھوکھر کی دادی کے انتقال پر محلہ سرور شاہ اور محلہ کٹرا احمد خان میں ان کی اقامت گاہوں پر پہنچ کر فاتحہ خوانی کی

پرنس بہاول عباسی بختیاری بھی گئے جہاں انہوں نے یار محمد بختیاری مرحوم کے صاحبزادگان اسفندر یار خان اور شہریار خان سے ان کے والد کے انتقال پر اپنے دلی رنج و غم کا اظہار کیا اور دعائے مغفرت کی

احمد پور شرقیہ + اوچ شریف (نامہ نگاران )پرنس بہاول خان عباسی کی ضلع بہاولپور میں عوامی رابطہ مہم مسلسل جاری ہے وہ عام و خاص لوگوں کی خوشی غمی کی تقریبات میں برابر شرکت کر رہے ہیں وہ اگلے روز شیخ روشن گئے جہاں انہوں نے سابق علیل ناظم یونین کونسل میاں رشید جاوید ایڈوکیٹ کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی -ولی عہد بہاولپور نے محلہ سرور شاہ میں مسلم لیگ نون کے رہنما سید ساجد حسین بخاری سے ان کے بڑے بھائی سید واجد حسین شاہ کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کیا اور ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی- پرنس بہاول عباسی نے بینک اف پنجاب کے مینیجر محمد ارشد بھٹی سے ان کے والد فقیر محمد بھٹی انتقال پر تعزیت کی اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت بھی کی- پرنس بہاول عباسی محلہ کٹڑا احمد

خان بھی گئے جہاں انہوں نے منصور اقبال کھوکر اور مسعود اقبال کھوکر سے ان کی دادی کے ر حلت کر جانے پر افسوس کا اظہار کیا اور ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی_ ولی عہد بہاولپور اوچ شریف کے نوا حی مو ضع بختیاری بھی گئے جہاں انہوں نے یار محمد بختیاری مرحوم کے صاحبزادگان اسفندر یار بختیاری اور شہریار خان بختیاری سے اظہار تعزیت کیا اور ان کے والد کی مغفرت کے لیے دعا کی-

Prince Bahawal participation in people events continues
احمد پور شرقیہ: پرنس بہاول خان عباسی مسلم لیگ نون کے رہنما سید ساجد حسین بخاری کی اقامت گاہ پر ان کے بڑے بھائی سید واجد حسین بخاری مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کرتے ہوئے
Prince Bahawal participation in people events continues
احمدپرشرقیہ : پرنس بہاول خان عباسی محلہ کٹڑا احمد خان میں مسعود اقبال کھوکھر اور منصور اقبال کھوکر سے ان کی دادی کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے
Prince Bahawal participation in people events continues
احمد پور شرقیہ: پرنس بہاول خان عباسی محلّہ سرور شاہ میں بینک مینیجر محمد ارشد بھٹی کے والد فقیر محمد بھٹی مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کر رہے ہیں
Prince Bahawal participation in people events continues
اوچشریف : پرنس بہاول خان عباسی یار محمد بختیاری مرحوم کے صاحبزادگان اسفندر یار خان اور شہریار خان سے ان کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کر رہے ہیں

مزید پڑھیں