پرنس بہاول عباسی کی عام و خاص لوگوں کی غمی خوشی کی تقریبات میں شرکت کا سلسلہ برابر جاری

سابق یونین ناظم میاں رشید جاوید ایڈوکیٹ کی عیادت کی اور محلہ سرورشاہ میں مسلم لیگی رہنما سید ساجد حسین شاہ کے بھائی سید واجد حسین شاہ کے انتقال پر اپنے دلی رنج و غم کا اظہار کیا
ولیعہد بہاولپور نے بینک مینیجر ارشد بھٹی کے والد فقیر محمد بھٹی اور مسعود اقبال کھوکھر منصور اقبال کھوکھر کی دادی کے انتقال پر محلہ سرور شاہ اور محلہ کٹرا احمد خان میں ان کی اقامت گاہوں پر پہنچ کر فاتحہ خوانی کی
پرنس بہاول عباسی بختیاری بھی گئے جہاں انہوں نے یار محمد بختیاری مرحوم کے صاحبزادگان اسفندر یار خان اور شہریار خان سے ان کے والد کے انتقال پر اپنے دلی رنج و غم کا اظہار کیا اور دعائے مغفرت کی
احمد پور شرقیہ + اوچ شریف (نامہ نگاران )پرنس بہاول خان عباسی کی ضلع بہاولپور میں عوامی رابطہ مہم مسلسل جاری ہے وہ عام و خاص لوگوں کی خوشی غمی کی تقریبات میں برابر شرکت کر رہے ہیں وہ اگلے روز شیخ روشن گئے جہاں انہوں نے سابق علیل ناظم یونین کونسل میاں رشید جاوید ایڈوکیٹ کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی -ولی عہد بہاولپور نے محلہ سرور شاہ میں مسلم لیگ نون کے رہنما سید ساجد حسین بخاری سے ان کے بڑے بھائی سید واجد حسین شاہ کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کیا اور ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی- پرنس بہاول عباسی نے بینک اف پنجاب کے مینیجر محمد ارشد بھٹی سے ان کے والد فقیر محمد بھٹی انتقال پر تعزیت کی اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت بھی کی- پرنس بہاول عباسی محلہ کٹڑا احمد
خان بھی گئے جہاں انہوں نے منصور اقبال کھوکر اور مسعود اقبال کھوکر سے ان کی دادی کے ر حلت کر جانے پر افسوس کا اظہار کیا اور ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی_ ولی عہد بہاولپور اوچ شریف کے نوا حی مو ضع بختیاری بھی گئے جہاں انہوں نے یار محمد بختیاری مرحوم کے صاحبزادگان اسفندر یار بختیاری اور شہریار خان بختیاری سے اظہار تعزیت کیا اور ان کے والد کی مغفرت کے لیے دعا کی-



