پرنس بہاول خان عباسی اور مخدوم افتخار حسن گیلانی کی محمد اکمل شیخ اور شیخ امین حسن کی افطار پارٹی میں شرکت
اوچ شریف (نامہ نگار) مرکزی انجمن تاجران اوچشریف کے صدر محمد اکمل شیخ اور صدر صرافہ ایسوسی ایشن اوچشریف شیخ امین حسن المعروف شیخ بوبی کی جانب سے مقامی پٹرول پمپ کے سبزہ زار میں گزشتہ روز دی جانے والی افطار پارٹی نے اوچشریف کے صوبائی حلقہ پی پی 250 میں متوقع صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے جاری تیاریوں کی گہما گہمی اور حلقہ میں جوڑ توڑ کے باوجود موجودہ پی ٹی آئی کے امیدوار مخدوم سید افتخار حسن گیلانی اور ان کے سیاسی حریف پیپلز پارٹی کے رہنما و امیدوار ایم پی اے مخدوم سید عامر علی شاہ سمیت متعدد مختلف سیاسی پارٹیوں کے حریف رہنماؤں کو ایک ہی چھت تلے جمع کر دیا افطار پارٹی میں صحافیوں سمیت عوامی سماجی اور سیاسی شخصیات پی ٹی آئی کے رہنما اوچشریف کے قومی حلقہ این اے 166 سے متوقع امیدوار قومی اسمبلی نواب آف بہاولپور کے ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی ، مخدوم سید افتخار حسن گیلانی ، پیپلز پارٹی کے رہنما صوبائی ٹکٹ ہولڈر مخدوم سید عامر علی شاہ ، یحییٰ کلاچی ، ولی عہد سجادہ نشین دربار قادریہ مخدوم سید عمر رضا گیلانی ، سابق چیئرمین مخدوم سید سبطین حیدر بخاری ، شکیل رڑونجہ ، اعجاز ڈیوالا ، کسان اتحاد کے رہنما راءو فاروق ، ملک مجیب الرحمٰن مڑل ایڈووکیٹ ، ایس ڈی او واپڈا ظفر کلیار ، خواجہ غلام شبیر ، اظہر علی دانش ، اطہر اقبال مغل ، ارشاد احمد شاد ، اظہر اقبال مغل ، ضیاء الحق بڈانی ، عمران بڈانی ، عمر خورشید سہمن ، میاں ہارون شیخ ، حافظ جمیل لنگاہ ، شفیق شہزاد ، عمران دانش بڈانی ، سید کامران بخاری ، ریٹائرڈ پولیس انسپکٹر اظہر جاوید ، مظہر اعوان ، عبدالقدیر بڈانی ، شیخ جہانگیر و دیگران کے علاوہ معززین و عمائدین علاقہ سمیت شہریوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی