پرنس بہاول خان عباسی کی ملتان میں سنیٹیر عون عباس بپی سے ملاقات سیاسی صورتحال پرگفتگو

Advertisements
پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے صدر کے ساتھ ملاقات میں آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال۔
پرنس بہاول عباسی ملتان میں قیام کے دوران مخدوم شاہ محمود قریشی اورمخدومزاد ہ زین قریشی سے بھی ملاقات کریں گے۔
Advertisements
ملتان (سٹاف رپورٹر) پرنس بہاول عباس خان عباسی نے ملتا ن میں پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے صدر سینیٹر عون عباس بپی سے ملاقات کی۔ صادق گڑ ھ پیلس کے ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں ضلع بہاول پور کی سیاسی صورتحال اور آنے والے عام انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ دریں اثناء بتایا گیاہے کہ ملتان میں قیام کے دوران پرنس بہاول عباس خا ن عباسی پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئر مین مخدوم شاہ محمود قریشی اوران کے صاحبزادے مخدوم زادہ زین حسین قریشی سے بھی ملاقات کریں گے۔