عیدالاضحی سے قبل اپنی آبائی رہائش گاہ صادق گڑھ پیلس آئیں گے۔
ڈیرہ نواب صاحب(نامہ نگار) ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی تین ہفتے صادق گڑھ پیلس میں گذارنے کے بعد عازم لاہور ہوگئے۔ انہوں نے مبارک محل میں قیام کے دوران این اے 166 کے علاوہ، مبارک پور میں مختلف تقریبات میں شرکت کی نیز عام لوگوں کی غمی،خوشی میں بھی شریک ہوئے۔ پرنس بہاول عباسی عیدا لاضحی منانے کیلئے رواں ماہ کے اختتام پر دوبارہ صادق گڑھ پیلس آئیں گے۔