پرنس بہاول خان عباسی کی محلہ دربان ڈیرہ نواب صاحب میں ممتازخان سے نوجوان بیٹے کی وفات پر تعزیت

احمدپورشرقیہ ( نامہ نگار ) پرنس بہا ول عباس خان عباسی کی محلہ دربان ڈیر ہ نواب صاحب میں، ممتازخان چیئرمین زکواۃ کمیٹی کی رہائش گاہ پر اُن کے نوجوان بیٹے کی وفات پر اظہار تعزیت ۔ تفصیل کے مطابق پرنس بہا ول عباس خان عباسی، محلہ دربان ڈیر ہ نواب صاحب میں چیئرمین زکواۃ کمیٹی ممتازخان کی رہائش گا ہ پر اُن سے اُن کے نواجوان بیٹے حافظ محمد عمر جن کا ایک حادثہ میں انتقال ہوگیا تھا اُن کی وفات پر اظہار تعزیت ، بلندی درجات ، اور مرحوم کے لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ اس موقع پر محمد یحییٰ خان کلاچی، میاں محمد جمشید، سید مشتا ق حسین شاہ، حاجی محمد عیسیٰ مہر ، ڈاکٹر مہر مقصود ا حمد، جعفر کریم بھٹی ایڈووکیٹ ، میاں محمدخالد، ریاض خان بلوچ، مہر محمد اکرم سپرا، چوہدری مقصود احمد ، عبدالرشید انصاری، ملک حبیب الرحمٰن، راؤ محمد امین، اور سید عدنان حسین شاہ موجو د تھے۔