این اے 166 کے قومی حلقہ میں عوامی رابطہ مہم دوبارہ شروع کرنے اور ملاقاتوں کا شیڈول
ڈیرہ نواب صاحب(پ ر) امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کے ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی آج 15 جولائی بروز ہفتہ لاہور سے اپنی آبائی رہائش گاہ صادق گڑھ پیلس ڈیرہ نواب صاحب پہنچیں گے اطلاعات کے مطابق پرنس بہاول عباسی این اے 166 کے قومی انتخابی حلقے میں دوبارہ عوامی رابطہ مہم کا سلسلہ شروع کریں گے وہ شادی غمی کی تقریبات کے علاوہ دیگر ایونٹس میں بھی شریک ہوں گے اسی طرح وہ صادق گڑھ پیلس کے اپنے دفتر میں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقاتیں کریں گے۔