پرنس بہاول عباسی حسب روایت عید الفطر اپنے آبائی شہر ڈیرہ نواب صاحب میں منائیں گے

امیر آف بہاولپورنواب صلاح الدین عباسی کے ولی عہد 7 اپریل بروز اتوار لاہور سے اپنی آبائی قیام گاہ صادق گڑھ پیلس آئیں گے
پرنس بہاول خان عباسی شا ہی عیدگاہ میں نماز عید الفطر ادا کرنے کے بعد ڈیراور کے شاہی قبرستان میں اپنے دادا نواب محمد عباس خان عباسی اور پڑدادا نواب سر صادق محمد خان عباسی کے مزارات پر فاتحہ خوانی کریں گے اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں گے
ڈیرہ نواب صاحب (نامہ نگار) امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کے ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی حسب روایت عید الفطر اپنے آبائی شہر ڈیرہ نواب صاحب میں منائیں گے- تفصیلات کے مطابق پرنس بہاول خان عباسی 7، اپریل بروز اتوار کو لاہور سے اپنے آبائی علاقہ ڈیرہ نواب صاحب پہنچیں گے – وہ اپنی آبائی رہائش گاہ صادق گڑھ پیلس میں اپنے قیام کے دوران شاہی عید گاہ میں نماز عید الفطر ادا کریں گے اور صادق گڑھ پیلس کے دفتر میں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد سے ملاقاتیں کریں گے پرنس بہاول خان عباسی نماز عید کی ادائیگی کے بعد ڈیراور کے شاہی قبرستان بھی جائیں گے جہاں وہ اپنے دادا مرحوم امیر بہاولپور نواب محمد عباس خان عباسی اور دادا محترم نواب سر صادق محمد خان عباسی کے مزارات پر فا تحہ خوانی کریں گے اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں گے