Advertisements

پرنس بہاول عباسی کی قاضی عدنان فرید کے سسر محترم خواجہ محمد قدیر کے انتقال پر تعزیت 

Prince Bahawal Khan Abbasi offering Fateha Khawani at his residence
احمد پور شرقیہ : پرنس بہاول عباس خان عباسی قاضی عدنان فرید کی اقامت گاہ پر ان کے سسر خواجہ محمد قدیر مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کر رہے ہیں
Advertisements

 ولیعہد امیر آف بہاولپور نے خواجہ محمد قدیر مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان کے صبر جمیل کیلئے دعا کی

احمد پور شرقیہ( سٹاف رپورٹر)ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی آج پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی سینئر نائب صدر اور سابق رکن پنجاب اسمبلی قاضی عدنان فرید کی اقامت گاہ پر آئے جہاں انہوں نے ان سے ان کے سسر محترم خواجہ محمد قدیر کے کراچی میں انتقال پر تعزیت کی -انہوں نے اس موقع پر سوگوار خاندان کے لیے اپنی دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور خواجہ قدیر مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور پسماندگان کے صبر جمیل کے لیے خصوصی دعا کی

Advertisements