پرنس بہاول خان عباسی ملک اقبال چنٹرمرحوم کی قل خوانی میں شرکت کے لیے صادق گڑھ پیلس پہنچ گئے
پرنس بہاول عباس خان عباسی ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنٹر اور ملک منیر اقبال چنٹر سے اپنی اور اپنے والد گرامی امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کی جانب سے تعزیت کریں گے
ڈیرہ نواب صاحب (نمائندہ خصوصی) امیر آف بہاولپور کے ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی رکن قومی اسمبلی و سابق صوبائی وزیر ملک محمد اقبال چنڑ مرحوم کی رسم قل خوانی میں شرکت کے لیے لاہور سے آج شب صادق گڑھ پیلس پہنچ گئے
وہ صبح بروز جمعرات چنٹر ہاؤس بہاولپور میں ملک اقبال چنٹرمرحوم کی قل خوانی میں شرکت کریں گے اور ان کے صاحبزادوں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنٹر اور سابق ڈپٹی میئر میونسپل کارپوریشن بہاولپور ملک منیر اقبال چنٹر کے علاوہ سوگوار خاندان کے دیگر افراد سے ملاقات کریں گے اور ان سے اپنی اور اپنے والد گرامی امیر بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کی جانب سے تعزیت کریں گے پرنس بہاول عباس خان عباسی ملک اقبال چنٹر مرحوم کی تقریب قل خوانی میں شرکت کے بعد واپس عازم لاہور ہوں گے

