اوچ روڈ ٹریفک حادثہ پرنس بہاول خان عباسی نے اپنے چچا زاد بھائی صاحبزادہ محمد گزین عباسی کی خیریت دریافت کی
ولی عہد پرنس بہاول خان عباسی موضع مخدوم پور میں عبدالمالک بلوچ کی دعوت ولیمہ میں بھی شریک ہوئے ڈیرہ نوابصاحب کے متعدد محلہ جات میں تعزیت اور فاتحہ خوانی کی
ڈیرہ نواب صاحب +اوچشریف( نامہ نگاران) ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی آج صبح ڈیرہ نواب صاحب میں اپنے کزن صاحبزادہ محمد گزین خان عباسی امیدوار صوبائی اسمبلی کی اقامت گاہ پر گئے جہاں انہوں نے ان کی خیریت دریافت کی جنکی گزشتہ روز اوچشریف روڈ پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں کمر میں چوٹ آئی تھی- اس موقع پر دونوں آزاد امیدواران کے حامیوں کی بڑی تعداد موجود تھی- قبل ازیں پرنس بہاول عباس خان عباسی بستی بلوچاں موضع مخدوم پور اوچشریف گئے جہاں انہوں نے عبدالمالک بلوچ کی دعوت ولیمہ میں شرکت کی
دریں اثنا ء پرنس بہاول عباس عباسی ڈیرہ نواب صاحب کے محلہ جات کہیریان ،قصابان،سادات،نیل کی بستی اور ٹو آر غریب آباد بھی گئے جہاں انہوں نے حال ہی میں انتقال کرنے والے متعدد افراد کے ورثا سے تعزیت کی- انہوں نے مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندانوں سے اپنے دلی رنج و غم کا اظہار کیا