پرنس بہاول خان عباسی کی فیروزہ آمد،رب نواز عباسی کی صاحبزادی کے انتقال پر تعزیت

فیروزہ۔پرنس بہاول عباس خان عباسی،صاحبزادہ رب نواز خان عباسی کی جواں سال صاحبزادی کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کر رہے ہیں
Advertisements
رب نواز عباسی کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، پرنس بہاول عباسی نے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی
فیروزہ(نامہ نگار)امیر آف بہاول پور نواب صلاح الدین عباسی کے ولی عہد پرنس بہاول خان عباسی،تحصیل لیاقت پور کے علاقہ فیروزہ گئے،جہاں انہوں نے سماجی وسیاسی شخصیت رب نواز خان عباسی کی جواں سال صاحبزادی کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے اپنے دلی رنج وغم کا اظہار کیا۔انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ رب نواز خان عباسی اور ان کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔پرنس بہاول خان عباسی نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
Advertisements