پرنس بہاول خان عباسی کا ملک محمد اقبال چنڑ کے انتقال پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار
ولی عہد بہاولپورکا لاہور سے تعزیتی بیان،ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ اور سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اللہ تعالیٰ اُنہیں صبر جمیل عطا فرمائے
لاہور (پ ر )پرنس بہاول عباس خان عباسی نے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و رکنِ قومی اسمبلی ملک محمد اقبال چنڑ کے انتقال پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ملک محمد اقبال چنڑ کی وفات سے علاقہ عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار عوامی رہنما سے محروم ہو گیا ہے
لاہور سےجاری اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہاکہ ملک محمد اقبال چنڑ کی پارلیمانی، سیاسی اور عوامی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی- امیر آف بہاولپور کے ولی عہد نے کہاکہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں اُنکے صاحبزادے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ اور سوگوار خاندان کے دیگر تمام افراد کے غم میں برابر کے شریک ہوں اور دعا گو ہیں کہ اللہ کریم ملک محمد اقبال چنڑ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائےاور ان کے لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کر نے کی ہمت عطا کرے۔آمین

