پرنس بہاول خان عباسی کی میاں عثمان عباسی کی اقامت گاہ پر آمد میاں عمرعباسی اور میاں گزین عباسی سے اظہار تعزیت
امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کی اپنے کزن صاحبزادہ محمد عثمان عباسی کو ٹیلی فون کال والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا
پرنس بہاول عباس عباسی سے درجنوں افراد کی صادق گڑھ پیلس کے دفتر میں ملاقات , شہزادہ محمد داؤد خان عباسی مرحوم کی بیوہ محترمہ کے انتقال پر تعزیت کی
ڈیرہ نواب صاحب: پرنس بہاول عباس خان عباسی نے گزشتہ روز صاحبزادہ محمد عثمان خان عباسی کی اقامت کا پہنچ کر ان کے چھوٹے بھائی صاحبزادہ محمد عمر خان عباسی اوربڑے فرزند صاحبزادہ محمد گزین عباسی
سے بالترتیب ان کی والدہ محترمہ اور دادی اماں جان کے انتقال پر تعزیت کی- پرنس بہاول خان عباسی نے اس موقع پر مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی اللہ تعالی مرحومہ کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے اور تمام پسماندگان کو یہ صدمہ جانکاہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے آمین
ایک دوسری کی اطلاع کے مطابق امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی نے بھی لاہور سے ٹیلی فون کرکے صاحبزادہ محمد عثمان خان عباسی سے ان کی والدہ محترمہ کے انتقال پر تعزیت کی اور اپنے گہرے رنج و
غم کا اظہار کیا -انہوں نے دعا کی اللہ تعالی مرحومہ کے درجات بلند کرے اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا کرے
– دریں اثناء پرنس بہاول عباس عباسی سے آج اور گزشتہ روز درجنوں افراد نے صادق گڑھ پیلس کے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور ان سے شہزادہ محمد داؤد خان عباسی مرحوم کی بیوہ محترمہ کے انتقال پر تعزیت کی