Contact Us

پرنس بہاول عباس خان عباسی نے لاہور میں سجادہ نشین پیر مخدوم سید افتخار الحسن گیلانی کی عیادت کی

Prince Bahawal Khan Abbasi enquires after the health of Sajjada Nasheen Makhdoom Syed Iftikhar Hassan Gilani

امیر آف بہاولپور کے ولی عہد نےسجادہ نشین کیلئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا

اوچشریف( ارشاد احمد شاد کرائم رپورٹر) پرنس بہاول عباس خان عباسی کی لاہور سجادہ نشین پیر مخدوم سید افتخار الحسن گیلانی  کی رہائشگاہ پر آمد ولی عہد نواب آف بہاولپور نے سجادہ نشین کی عیادت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انھوں نے کہا بزرگان دین کی درسگاہیں  رشدو ہدایات کا سرچشمہ ہیں  تفصل کے مطابق گزشتہ روز امیر آف بہاولپور کے ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی  سجادہ نشین پیر مخدوم سید افتخارلحسن کی عیادت کے لیے انکی اقامت گاہ ماڈل ٹاؤن لاہور پہنچ گئے اور ان سے ملاقات کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اور پرنس بہاول نے کہا بزرگان دین کی درسگاہیں رشدو ہدایات کا سرچشمہ ہیں بزرگان دین کی قدیمی مذارات ہر حاضری سے دلی سکون ملتا ھے  سجادہ نشین و سابق ایم پی اے پیر مخدوم سید افتخارلحسن گیلانی نے پرنس بہاول عباس خان عباسی سے سیاسی امور پرتبادلہ خیال کیا اور سجادہ نشین مخدوم سید افتخارلحسن گیلانی نے  پرنس بہاول کے ہمراہ  تمام مسلم امہ اور ملکی سلامتی و پاک افواج کے لیے خصوصی دعا بھی کرائی

مزید پڑھیں