Advertisements

پر نس بہاول عباسی کی مخدوم ظفر گیلانی اور ان کے صاحبزادگان کے ہمراہ ملک غفور کھنڈ ،ملک ظہور کھنڈ اور ملک عدنان کھنڈ سے ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت

Prince Bahawal Abbasi visits Khand house for offering condolences
اوچشریف :آزاد امیدوار قومی اسمبلی پرنس بہاول عباس خان عباسی کھنڈ برادران کی ہمشیرہ محترمہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی کر رہے ہیں مخدوم سید ظفر حسن گیلانی اور ان کے صاحبزادگان مخدوم زادہ سید احسن گیلانی ،مخدوم زادہ سید عثمان گیلانی کے علاوہ میاں نوید ایاز اور دیگر موجود ہیں
Advertisements

امیدوار قومی اسمبلی نے کھنڈ برادران سے ان کی ہمشیرہ محترمہ ک انتقال پر اپنے دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا مخدوم سید ظفر حسن گیلانی نے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے دعا کرائی مخدوم زادہ سید عثمان گیلانی اور مخدوم زادہ سید احسن گیلانی اور دیگر عمائدین بھی موجود تھے

اوچ شریف (نامہ نگار) آزاد امیدوار قومی اسمبلی این اے 166 پرنس بہاول عباس خان عباسی سابق چیئرمین بلدیہ اوچشریف  مخدوم سید ظفر حسن گیلانی اور ان کے صاحبزادگان مخدوم زادہ سید احسن گیلانی اور مخدوم زادہ سید عثمان گیلانی کے ہمراہ مقامی معروف تاجر ملک غفور کھنڈ کی اقامت گاہ  شمس کالونی گئے جہاں انہوں نے ملک غفور کھنڈ ،ملک ظہور کھنڈ  اور ملک عدنان کھنڈ سے ان کی ہمشیرہ محترمہ کے انتقال پر اپنے دلی رنج و غم کا اظہار کیا -مخدوم سید ظفر حسن گیلانی نے اس موقع پر مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے دعا کرائی -پرنس بہاول عباس خان عباسی اور اور گیلانی خاندان کی سرکردہ شخصیات نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے-آمین

Advertisements