پرنس بہاول خان عباسی کی ملک اقبال چنٹرمرحوم کی قل خوانی میں شرکت نواب صلاح الدین عباسی کا تعزیتی پیغام پہنچایا
ولی عہد بہاولپور نے ملک ظہیر اقبال چنٹر،ملک منیر اقبال چنٹر اور ملک اعجاز چنٹر سے ملاقات میں انکے والد کے انتقال پر اپنے دلی دکھ وافسوس کا اظہار کیا
بہاولپور : ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی نے سابق صوبائی وزیر و رکن قومی اسمبلی ملک محمد اقبال چنٹر مرحوم کی تقریب قل خوانی میں شرکت کی- انہوں نے اس موقع پر ملک اقبال چنٹرمرحوم کے صاحبزادگان ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنٹر ، سابق ڈپٹی مئیر میونسپل کارپوریشن بہاولپور ملک منیر اقبال چنڑ اور ملک اعجاز چنٹر سمیت سوگوار خاندان کے دیگر افراد سے تعزیت کی –
پرنس بہاول عباس خان عباسی نے اپنے والد گرامی امیر بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کا تعزیتی پیغام بھی ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنٹراور مرحوم کے دیگر صاحبزادگان کو پہنچایا – انہوں نے بتایا کہ امیر بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی بھی ملک اقبال چنٹر انتقال پر افسردہ ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ملک اقبال چنٹرمرحوم کے درجات بلند کرے اور انکے لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے آمین، پرنس بہاول عباس خان عباسی ملک اقبال چنٹرمرحوم کی قل خوانی میں شرکت کے بعد عازم لاہور ہو گئے

