Advertisements

پرنس بہاول خان عباسی نے اوچ شریف کے نواحی موضع جات کے سیلاب زدگان میں راشن تقسیم کیا

Prince Bahawal Abbasi Ration distribution
Advertisements

اوچ شریف (ارشاد احمد شاد سے) قدرتی آفات سیلاب اور بارشوں نے جنوبی پنجاب پرقہر ڈھال دیا ہے مشکل کی اس گھڑی میں عباسی خاندان اپنی عوام سے قدم قدم ملا کر کھڑا ہے پرنس بہاول خان عباسی تفصیلات کے مطابق نواب آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کے ولی عہد امید وار ایم این اے  پرنس بہاول خان عباسی نے اوچ شریف کے نواحی موضع جات سیلاب سے متاثرہ علاقوں رسول پور، شکرانی، بختیاری سمیت دیگر علاقہ جات میں سیلاب زدگان میں راشن تقسیم کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ منتخب عوامی نمائندے سکون سے رہ رہے ہیں ان سے زحمت نہیں ہوئی کہ عوام میں جا کر مشکل وقت میں ان سے قدم سے قدم ملا کر کھڑے ہو انہوں نے کہا کہ عباسی خاندان ریاست کے اصل اور حقیقی وارث ہیں اور عوام کی تکلیفوں سے با خوبی واقف ہیں عباسی خاندان سیلاب زدگان کی فوری امداد کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے اور ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں سیلاب زدگان تک راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے حکومت کو چاہیے کہ سیاست سے ہٹ کر جنوبی پنجاب جو کہ اس وقت شدید سیلاب کی زد میں ہے لاکھوں گھر تباہ اور لاتعداد لوگ بے گھر اور بے روزگار ہوں گئے ہیں خوراک کی شدید قلت ہے قدرتی آفات کے ستائے لوگ کھلے آسمان تلے اپنی بیوی بچوں کے ساتھ رہنے پر مجبور ہیں ان  کے لیے حکومت بحالی اقدامات کریں اور سیلاب زدگان کو محفوظ مقامات پر منتقل کر کے خوراک اور صحت کی سہولیات فراہم کی جائے تا کہ آئے روز بڑھتے ہوئے مسائل میں واضع کمی واقع ہو سکے اس موقع پر نواب آف بہاولپور نواب بہاول عباسی نے  درجنوں افراد میں راشن تقسیم کیا اس موقع اعجاز خان ڈیوالہ سمیت دیگر افراد بھی ہمراہ تھے۔