Contact Us

حلقہ کی عوام کے مسائل حل نہیں ہوئے اور عوام کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا گیا

Prince Bahawal Abbas Khan abbasi

چنی گوٹھ (نامہ نگار) امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کے ولی عہد  پرنس بہاول عباس عباسی   نے کہا ہے کہ میں اپنے آباؤ اجداد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے میدان سیاست میں آیا ہوں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی کارکن رانا ساجد غفار ، رانا عبدالغفار ، عبدالرحمن عباسی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر یحییٰ خان کلاچی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ پرنس بہاول عباس عباسی نے کہا کہ عوام کی خدمت میرا مشن ہے اور میں غیور عوام کے ووٹوں سے کامیاب ہو کر عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے حلقہ کی عوام کے مسائل حل نہیں ہوئے اور عوام کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا گیا ہے اب میں کامیاب ہو کر ان کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کراؤں گا۔

مزید پڑھیں