پرنس بہاول خان عباسی کی این اے 166 سے تعلق رکھنے والے اپنے ساتھیوں سے تازہ ترین سیاسی صورتحال پر مشاورت

پرنس بہاول خان عباسی صادق گڑھ پیلس کے دفتر کے لان میں اپنے قریبی ساتھیوں سے تازہ ترین سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال اور مشاورت کرتے ہوئے
Advertisements
ڈیرہ نواب صاحب : امیر آف بہاولپور کے ولی عہد پرنس بہاول خان عباسی لاہور سے صادق گڑھ پیلس پہنچ گئے وہ پانچ روز تک اپنی اقامتگاہ مبارک محل میں قیام کریں گے
سانحہ 9 مئی کے بعد پرنس بہاول خان عباسی نے تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کر لی تھی جس کے بعد پہلی مرتبہ اپنی رہائشگاہ صادق گڑھ پیلس آئے ہیں جہاں انہوں نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں این اے 166 سے تعلق رکھنے والے اپنے دوست احباب ساتھیوں سے تازہ ترین ملکی و علاقائی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال اور مشاورت کا آغاز کردیا ہے جو مسلسل پانچ روز تک جاری رہے گا
صادق گڑھ پیلس سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پرنس بہاول خان عباسی نے گزشتہ شب چالیس سے زیادہ اپنے ساتھیوں سے مشاورت کی اس موقع پر عشائیہ کا اہتمام بھی کیا گیا تھا
Advertisements