پرنس بہاول عباس خان عباسی کی سجادہ نشین مخدوم سید زمرد حسین بخاری کو ولی عہد دربار کی شادی کی مبارکباد

Prince-Bahawal-congratulates-Makhdoom-Zamrud-for-marriage

اوچ شریف (نامہ نگار) پرنس بہاول عباس خان عباسی کی سجادہ نشین مخدوم سید زمرد حسین بخاری کو ولی عہد دربار کی شادی کی مبارکباد ، امیر آف بہاول پور کے ولی عہد کی بنگلہ بخاری پر ملاقات کے دوران نوبیاہتا جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار ، سجادہ نشین مخدوم سید زمرد حسین بخاری نے ولی عہد دربار کے ہمراہ پرنس بہاول عباس خان عباسی کو قدیمی نوادرات کی زیارت کرائی ۔

امیر آف بہاول پور کے ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی نے بنگلہ بخاری پہنچ کر درگاہ جلالیہ عالیہ کے سجادہ نشین مخدوم سید زمرد حسین بخاری کو ان کے ولی عہد مخدومزادہ سید غلام حسن زمرد بخاری کے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے پر مبارکباد دی اور نوبیاہتا جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا سجادہ نشین اوچشریف مخدوم سید زمرد حسین بخاری نے ولی عہد دربار کے ہمراہ ولی عہد امیر اف بہاول پور پرنس بہاول عباس خان عباسی کو 1400 سال قدیمی تبرکات و نوادرات کی زیارت کرائی جن میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کالی کملی ، دختر رسول نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت بی بی فاطمہ علیہ السلام کی چادر تطہیر ، حضرت امام حسن علیہ السلام اور حضرت امام حسین علیہ السلام کی تلواریں صمصام قمقام ، حضرت یونس علیہ السلام کو پیٹ میں رکھنے والی مچھلی کے دانتوں سے بنی تسبیح ، ہاتھ سے لکھا قلمی قرآن کا نسخہ ، ہرن کی کھال پر لکھی سورت یسین ، حضرت سید جلال الدین سرخپوش بخاری کے برتن کے علاوہ دیگر تبرکات شامل تھے سجادہ نشین مخدوم سید زمرد حسین بخاری نے اس موقع پر امت مسلمہ کے اتحاد ، پاک افواج کی سربلندی اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعا بھی کرائی۔

ولی عہد امیر آف بہاول پور پرنس بہاول عباس خان عباسی قدیمی نوادرات کی زیارت کرتے ہوئے

مزید پڑھیں