Advertisements

پرنس بہاول خان عباسی کی میئر میونسپل کارپوریشن عقیل نجم ہاشمی کے والد کے انتقال پرتعزیت

Prince-Bahawal-with-Aqeel-Najam-Hashmi
بہاول پور۔پرنس بہاول خان عباسی میئر میونسپل کارپوریشن عقیل نجم ہاشمی سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے۔
Advertisements

امیر آف بہاول پور کے ولی عہد نے میئر عقیل نجم ہاشمی کے والد مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی

میئر کارپوریشن کے دفتر سے روانگی کے وقت ملازمین نے پرنس بہاول عباسی پر گل پاشی کر کے ان سے عقیدت کا اظہار کیا

Advertisements

بہاول پور(نامہ نگار) امیر آف بہاول پور کے ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی نے میئر میونسپل کارپوریشن بہاول پور عقیل نجم ہاشمی سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی،بعد ازاں میئر میونسپل کارپوریشن کے دفتر میں متعدد کونسلروں اور دیگر شہریوں نے پرنس بہاول خان عباسی سے ملاقات کی اور ان کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

میئر میونسپل کارپوریشن کے دفتر سے روانگی کے وقت میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کی بڑی تعداد جمع ہو گئی،جنہوں نے پرنس بہاول عباس خان عباسی پر گل پاشی کی اور ان سے اپنی عقیدت ومحبت کا اظہار کیا۔

Prince-Bahawal-with-Aqeel-Najam-Hashmi-Group-Photo
بہاول پور۔میئر میونسپل کارپوریشن عقیل نجم ہاشمی اور کونسلروں کا پرنس بہاول خان عباسی کے ہمراہ گروپ فوٹو