ڈیرہ نواب صاحب: پرنس بہاول خان عباسی نے اپنی اہلیہ محترمہ کے ہمراہ عید الاضحی اپنے ابائی شہر ڈیرہ نواب صاحب میں منائی -انہوں نے نماز عید شاہی عیدگاہ میں ادا کی جہاں نماز عید کے بعد سینکڑوں افراد سے وہ گلے ملے
بعد اذاں پرنس بہاول خان عباسی نے صادق گڑھ پیلس میں جانوروں کی قربانی کا فریضہ ادا کیا- مبارک محل میں قیام کے دوران پرنس بہاول خان عباسی نے عید الاضحی کے تینوں ایام میں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد سے ملاقاتیں کی جو تحصیل احمدپورشرقیہ کے مختلف علاقوں سے انہیں عید مبارک دینے کے لیے صادق گڑھ پیلس ائے تھے
لاہور روانگی سے قبل سابق چیئرمین بلدیہ اوچ شریف مخدوم سید ظفر حسن گیلانی اور ان کے صاحبزادگان مخدوم زادہ سید احسن گیلانی مخدوم زادہ سید عثمان گیلانی اور مخدوم زادہ سید مومن شمس گیلانی نے پرنس بہاول خان عباسی سے ان کے دفتر میں علیحدگی میں ملاقات کی اور ان سے مقامی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا
پرنس بہاول خان عباسی نے صادق گڑھ پیلس میں مبارک باد کے لیے انے والے تمام افراد سے فردا فردا اظہار تشکر کیا اور کہا کہ خاندان عباسیہ اور بہاول پوری عوام کا 300 سالہ پرانا کبھی ختم نہ ہونے والارشتہ ہے ,اس رشتے کو بحیثیت ولی عہد بہاولپور مزید مستحکم اور مضبوط کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے