Advertisements

مرکزی انجمن تاجران اوچشریف کے صدر محمد اکمل شیخ کی دعوت پر پرنس بہاول عباسی کی علی حمزہ پٹرولیم پر آمد

Prince Bahawal arrives at Ali Hamza Petroleum
اوچشریف:مرکزی انجمن تاجران اوچشریف کے صدر محمد اکمل شیخ اور سول سوسائٹی نیٹ ورک کے جنرل سیکرٹری عمر خورشید سہمن امیر آف بہاول پور کے ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی سے مقامی مسائل اور تاجران کے مسائل پر خوشگوار ماحول میں گفتگو کرتے ہوئے۔
Advertisements

محمد اکمل شیخ اور سول سوسائٹی نیٹ ورک کے جنرل سیکرٹری عمر خورشید سہمن نے پرنس بہاول عباسی سے مقامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا

سول سوسائٹی نیٹ ورک کے جنرل سیکرٹری عمر خورشید سہمن نے اپنی تنظیم کی سماجی خدمات کے حوالے سے پرنس بہاول عباسی کو بریفنگ دی

Advertisements

اوچشریف(نامہ نگار) مرکزی انجمن تاجران اوچشریف کے صدر محمد اکمل شیخ کی دعوت پر امیر آف بہاول پور نواب صلاح الدین عباسی کے ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی،علی حمزہ پٹرولیم سروس پر گئے،جہاں سول سوسائٹی نیٹ ورک کے جنرل سیکرٹری عمر خورشید سہمن بھی موجود تھے،محمد اکمل شیخ اور عمر خورشید سہمن نے اس ملاقات میں پرنس بہاول عباس خان عباسی سے صوبائی حلقہ پی پی 254 کو درپیش مسائل اور مقامی سیاسی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔سول سوسائٹی نیٹ ورک کے جنرل سیکرٹری عمر خورشید سہمن نے اپنی تنظیم کی سماجی خدمات کے حوالے سے پرنس بہاول خان عباسی کو بریفنگ دی،جب کہ مرکزی انجمن تاجران کے صدر محمد اکمل شیخ نے ولی عہد بہاول پور کو انجمن تاجران کی کارگزاری اور اس کے مستقبل کے لئے منصوبہ بندی کے بارے میں بتایا۔محمد اکمل شیخ اور عمر خورشید سہمن کی پرنس بہاول عباس خان عباسی سے ملاقات نصف گھنٹہ تک جاری رہی،جو انتہائی خوش گوار ماحول میں ہوئی۔قبل ازیں پرنس بہاول عباسی نے گلستان مہر زرعی ماڈل فارم پر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا تھا اور معروف دینی شخصیت پیر سید محمد شاہ جرار سے ان کے بھانجے کے انتقال پر تعزیت کی تھی۔