موجودہ عوامی نمائندے عوام کی خدمت نہیں کر سکے جس کے باعث حلقہ کے عوام مایوسی کا شکار ہیں
امیر آف بہاولپور کے ولی عہد کا چک کہل میں اپنے عزاز میں دیے گئے پرتکلف ظہرانے کی تقریب سے خطاب
ہم کل بھی پرنس بہاول خان عباسی کے ساتھ تھے اور آیندہ بھی ان کا ساتھ دیں گے۔ حسن عسکری شیخ، صوبائی رہنما مسلم لیگ ن
چنی گوٹھ (رپورٹ راؤ رضوان علی) امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کے ولی عہد پرنس بہاول عباس عباسی نے کہا ہے کہ ہمارے آباؤ اجداد نے بھی وسیب کی خدمت کی تھی اور اب میں نے یہ بیڑا اٹھایا ہے۔ بہاول عباس عباسی نے کہا کہ میں عوام کی خدمت کا جذبہ لے کر میدان سیاست میں آیا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ عوامی نمائندے عوام کی خدمت نہیں کر سکے اس لئے عوام نے ان کو ابھی سے مسترد کر دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چک کہل میں زمیندار اعلیٰ جام شاہ محمد نہایا، اور جام قاسم محمد نہایا کی رہائش گاہ پر ان کے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پرنس بہاول عباس عباسی نے کہا کہ میں اپنی عوام سے ملنے کے لئے آیا ہوں تاکہ ان کے دکھ سکھ سن سکوں،قبل ازیں مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما حسن عسکری شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کل بھی پرنس بہاول عباس عباسی کے ساتھ تھے اور آئندہ بھی ہر الیکشن ان کے ساتھ لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بلدیاتی الیکشن ہوا تو پرنس بہاول عباس عباسی پورے ضلع بہاولپور سے اپنے پینل میدان میں اتاریں گے۔ قبل ازیں تقریب کے میزبان جام شاہ محمد نہایا، جام قاسم محمد اور دیگر نے پرنس بہاول عباس عباسی کا پرتپاک استقبال کیا ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ تقریب کے میزبانوں نے پرنس بہاول عباس عباسی اور حسن عسکری شیخ کو سرائیکی وسیب کی پہچان کھسہ بطور تحفہ پہنایا۔ اس موقع پر چیئرمین یوسی یاسر سلیم شیخ، مہر محمد صدیق، جام اسلم نہایا، ملک اختر جٹ کھرپہ، آصف خان ڈیوالہ، فہیم خان عباسی کونسلر،سردار رحیم بخش خان بختیاری، جام ناصر جھلن، ملک ساجد موہانہ، ملک نوید ایاز ایڈوکیٹ، جام سہیل محمد نہایا، سردار ملک جہانگیر جٹ، میاں جمشید احمد، رانا ساجد غفار، ملک محمد صفدر، راؤ رضوان علی، ڈاکٹر ملک شکیل احمد اور دیگر سیکڑوں افراد موجود تھے۔