پرنس بہاول عباسی اور صاحبزادہ عثمان عباسی کی سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات ملکی سیاسی صورتحال اور باھمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

دونوں چچا بھتیجے کی سردار عمیر عبداللہ خان ڈاہر کی اقامت گاہ کوٹلہ موسیٰ خان پر سابق وزیر اعظم سے انتہائی خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی
شاہد خاقان عباسی نے پرنس بہاول عباسی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ انکا سلام امیر بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کو پہنچا دیں
کوٹلہ موسی خان( سٹاف رپورٹر) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی کوٹلہ موسی خان آمد عباسی خاندان کے بڑوں سے ملاقات ملکی سیاسی صورتحال اور ملک بھر میں پھیلی ہوئی عباسی برادری کے اتحاد اور اُنہیں منظم کرنے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سابق ایم پی اے سردار عبداللہ خان ڈاہر کے بھتیجے سردار طلحہ خان ڈاہر کی دعوت پر سابق یونین ناظم سردار عمیر عبداللہ ڈاہر کی اقامت گاہ پر آئے جہاں ان کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام گیا، اس موقع پر دیگر افراد کے علاوہ امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کے ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی اور ان کے چچا سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی صاحبزادہ محمد عثمان خان عباسی بھی موجود تھے جنہوں نے شاہد خاقان عباسی سے ملکی سیاسی صورتحال ،حالیہ پاک بھارت جنگ اور بالخصوص مک بھر میں عباسی برادری کو منظم اور فعال بنانے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی دونوں چچا اور بھتیجے کی شاہد خاقان عباسی سے ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی-سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پرنس بہاول خان عباسی سے کہا کہ وہ نواب صلاح الدین عباسی کو انکا سلام پہنچا دیں