Advertisements

پرنس  بہاول عباسی کی طوفانی مہم جاری بہاولپور میں  صوبہ بہاولپور بحالی ریلی کی قیادت کی ، پر ہجوم  پریس کانفرنس سے خطاب

Bahawalpur Province Restoration Movement is in full swing in Bahawalpur
بہاولپور : بہاول پور صوبہ محاز کے قائد پرنس بہاول عباس خان عباسی بہاولپور میں بہاول پور صوبہ بحال کرو ریلی کی قیادت کرتے ہوئے
Advertisements

،جماعت اسلامی کی جانب سے پرنس بہاول خان عباسی کی صوبہ بہاولپور بحالی حمایت کا اعلان،ریلی میں خواتین کی بھرپور شرکت

بہاول پور( سٹاف رپورٹر) بہاولپور صوبہ محاز کے قائد پرنس بہاول عباسی کی صوبہ بہاولپور بحالی مہم میں مزید تیزی آگئی ہے انہوں نے بہاولپور میں صوبہ بہاولپور بحالی کے سلسلے میں ایک بڑی ریلی کی قیادت کی جسمیں خواتین کی بڑی تعداد شریک ہوئی اور پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کیا اور مختلف عوامی وفود سے ملاقات بھی کی –

Advertisements

بہاولپور : بہاولپور صوبہ محاذ کے قائد پرنس بہاول عباس خان عباسی پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرنے کے بعد جماعت اسلامی کے قائدین کے ہمراہ صوبہ بہاولپور کی بحالی کے لیے دعا مانگ رہے ہیں

پرنس بہاول عباس خان عباسی نے بہاولپور صوبہ بحالی کی احتجاجی ریلی اور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہاولپور صوبہ محاز میں شمولیت کے لیے ہر سیاسی جماعت کے کارکنوں اور عہدیداروں کے لیے دروازے کھلے ہیں ہمارا صرف یک نکاتی ایجنڈا صوبہ بہاولپور کی بحالی ہے جسے گزشتہ 56 سالوں سے پسماندگی کی نوکدار چٹانوں پر گھسیٹا جاتا رہا ہے – انہوں نے بہاولپور ڈویژن کے طول وعرض میں بسنے والے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ جوق در جوق اس تحریک میں شامل ہوں تاکہ بہاولپور کے گمشدہ حقوق صوبہ بحالی کے نتیجہ میں حاصل کئے جا سکیں-

جماعت اسلامی کے ضلعی صدر زیشان اختر اور جے اے کسان بورڈ کے مرکزی صدر جام حضور بخش لاڑ نے پرنس بہاول عباس خان عباسی کی صوبہ بہاولپور بحالی مہم کی حمایت کا اعلان کیا اور جماعت اسلامی اور کسان بورڈ کی جانب سے بھر پور تعاون کی یقین دھانی کرائی