عوام عباسی خاندان سے محبت کرتے ہیں اور وہ آٹھ فروری کو اپنے ووٹ سے انہیں کامیاب کرا کر اپنی محبت کا عملی ثبوت دیں گے سابق چیئرمین یونین کونسل ٹبی عزت کا بیان
آزاد امیدوار قومی اسمبلی حلقہ 166 پرنس بہاول عباس خان عباسی انشاءاللہ عوام کی توقعات اور امیدوں پر پورا اتریں گے اور فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات میں عوام،ساتھیوں
اور دوستوں کے تعاون سے مخالف امیدواروں کو شکست دیں گے- ان خیالات کا اظہار سابق چیئرمین یونین کونسل ٹبی عزت ڈاکٹر ملک فیاض محموداعوان نے اپنے اخباری بیان میں کیا ہے- انہوں نے کہا کہ پرنس بہاول عباس خان عباسی کی کامیابی سے شہر احمد پور شرقیہ اور دیہاتوں کے مسائل حل ہوں گے مخالفین کے پاس عوام کی بہتری کے لیے کوئی پروگرام نہیں وہ صرف اور صرف تنقید برائے تنقید سے اپنی سیاست چمکانے کی کوشش کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن نام نہاد لیڈروں کی خوش فہمیاں دور کر دے گا
انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ الیکشن میں جیت اسی کی ہوگی جو عوام کے دلوں پر راج کرتا ہوگا عوام آج بھی عباسی خاندان سے محبت کرتے ہیں اٹھ فروری کو ہمارا گروپ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگا -ڈاکٹر فیاض محمود اعوان نے کہا کہ مخالفین اس خوش فہمی میں نہ رہیں کہ الیکشن میں عوام کو دھوکہ دے کر اپنے جال میں پھنسانے میں کامیاب ہو جائیں گے ایسا ہرگز نہیں ہو سکتا -عوام اس بار جھوٹ اور نفرت کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کر دیں گے-عباسی خاندان کو کامیاب کرا کے اپنی محبت کا عملی مظاہرہ کریں گے