Contact Us

آٹھ فروری کو پرنس بہاول خان عباسی کو قومی اسمبلی کی نشست پر بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے : مہر سعید احمد سعیدی

Prince Bahawal Khan Abbasi will win 8th February elections,says Mahar Muhammad Ahmed Saeedi
احمد پور شرقیہ سیاسی سماجی رہنما مہر سعید احمد سعیدی کی پرنس بہاول خان عباسی سے صادق گڑھ پیلس میں ملاقات

احمد پور شرقیہ( سیف نتکانی سے )سیاسی سماجی رہنما مہر سعید احمد سعیدی کی پرنس بہاول خان عباسی سے صادق گڑھ پیلس میں ملاقات سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور حلقہ کے مسائل کے بارے میں بھی آگاہ کیا تفصیل کے مطابق سیاسی سماجی شخصیت مہر سعید احمد سعیدی کی گزشتہ روز نواب صلاح الدین عباسی کے ولی عہد پرنس بہاول خان عباسی سے صادق گڑھ پیلس میں اہم ملاقات کی اور ملکی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا اور پرنس بہاول خان عباسی کی حمایت کا اعلان کیا مہر سعید احمد سعیدی نے اس موقع پر کہا کہ حلقہ کی عوام پرنس بہاول خان عباسی کے ساتھ ہے عوام کی طرف سے انکو پذیرائی ملنے لگی ہے 8 فروری کو ہم پرنس بہاول خان عباسی کو بھاری اکثریت سے ایم این اے کی نشست پر کامیاب کروائیں گے اور احمد پور شرقیہ کو محرومیوں کا خاتمہ کرنا ہمارا مشن ہے اس موقع پر مہر سعید احمد سعیدی نے پرنس بہاول خان عباسی کو سیاسی صورتحال بارے بھی آگاہ کیا اور مسائل کے بارے بھی انہیں آگاہ کیا

مزید پڑھیں