نمائش میں دنیا کے 42 ممالک سے 186 آرٹسٹ شرکت کر رہے ہیں ۔ پرنس بہاول عباسی اس موقع پر شرکاء نمائش سے انگریزی زبان میں خطاب بھی کریں گے
بہاولپور (پ ر) پرنس بہاول عباس خان عباسی ولی عہد امیر آف بہاولپور آج صبح 11 بجے عجائب گھر بہاولپور میں دوسری انٹرنیشنل واٹر کلر نمائش کا افتتاح کریں گے جس میں دنیا کے 42 ممالک سے 186 آرٹسٹ شرکت کریں گے ۔ سر صادق آرٹ کلب بہاولپور نے اس بین الاقوامی نمائش کا اہتمام آئی ڈبلیو ایس پاکستان، بہاولپور میوزیم اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے اشتراک سے کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پرنس بہاول خان عباسی دوسری بین الاقوامی نمائش کے شرکاء سے خطاب بھی کریں گے ۔ اگلے روز 23 جنوری 2023 کو عالمی واٹر کلر ڈے کی تقریبات ہاکڑہ آرٹ گیلری اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں منعقد ہوں گی ۔
دریں اثنا معلوم ہوا ہے کہ پرنس بہاول خان عباسی گزشتہ شام لاہور سے اپنی آبائی رہائش گاہ صادق گڑھ پیلس ڈیرہ نواب صاحب پہنچ گئے ہیں۔