Advertisements

پرنس بہاول عباسی کا حضرت خواجہ غلام فرید ؒ کے مزار پر حاضری دینے کے بعد صادق گڑھ پیلس واپس جاتے ہوئے الشمس چوک اوچ شریف پرپُرتباک استقبال

Prince bahawal abbasi warm welcome at uch shrif
Advertisements

سابق چیئر مین بلدیہ اوچ شریف مخدوم سید ظفر حسن گیلانی اوران کے تینوں صاحبزادگان مخدوم سید احسن گیلانی، مخدوم سید عثمان گیلانی اور مخدوم سید مومن شمس گیلانی بھی ان کے ہمراہ تھے

اوچ شریف (کرائم رپورٹر) پرنس بہاول عباس خان عباسی کوٹ مٹھن میں حضرت خواجہ غلام فرید ؒ کے مزار پر حاضری دینے کے بعد صادق گڑھ پیلس واپس جاتے ہوئے الشمس چوک پرکچھ دیر کیلئے رکے جہاں  مہر آصف ذیشان وارن، عدنان کھنڈ مہر امجد،اللہ بچایا کھنڈ و یگر لوگوں ان کا پُر تباک استقبال کیا۔ سابق چیئر مین بلدیہ اوچ شریف مخدوم سید ظفر حسن گیلانی اوران کے تینوں صاحبزادگان مخدوم سید احسن گیلانی، مخدوم سید عثمان گیلانی اور مخدوم سید مومن شمس گیلانی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ پرنس بہاول عباس خان عباسی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوے کہا کہ آئندہ آنے والے الیکشن میں پرانے سیاسی کھلاڑیوں کو آٹے اور دال کا بھاو معلوم ہو جائے گا۔ انہوں نے آج تک حلقے کی عوام کو محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا حلقے کی عوام نے بھی ان کو مسترد کردیا ہے۔ پر نس بہاول خان عباسی نے مزید کہا کہ وہ جلد اوچشریف شہر میں اپنی عوامی رابطہ مہم کا آغاز کریں گے ا س سلسلہ میں ان کا سٹاف دورے کے تفصیلی پروگرام کو جلدحتمی شکل دے د ے گا۔

Advertisements