Advertisements

پرنس بہاول خان عباسی کی شہر کی ممتاز کاروباری شخصیت الحاج محمد سلیمی کی اقامت گاہ امیر عالم کالونی آمد

Prince Bahawal Abbas Khan Abbasi meets leading businessman Alhaj Saeed Saleemi
احمد پور شرقیہ پرنس بہاول خان عباسی شہر کی ممتاز کاروباری شخصیت الحاج محمد سعید سلیمی کی اقامت گاہ پر ان سے ملاقات کر رہے ہیں
Advertisements

عباسیہ خاندان کی شرافت مسلمہ حقیقت ہے این اے 166 کے انتخابی معرکے میں امیدوار قومی اسمبلی پرنس بہاول عباسی کی بھرپور حمایت کریں گے الحاج محمد سعید سلیمی کی گفتگو

تاجر اتحاد گروپ کے سینیئر رہنما کی پرنس بہاول عباسی سے ملاقات کے دوران دو نجی
تعلیمی اداروں کے پرنسپل سراج انصاری زکریا بھٹی ،ملک اعجاز مسن شہزاد سہیل خاکوانی اور یحیی خان کلا چی بھی موجود تھے

Advertisements

احمد پور شرقیہ ( سٹاف رپورٹر) قومی اسمبلی کے امیدوار پرنس بہاول خان عباسی شہر کی ممتاذ کاروباری شخصیت اور تاجر اتحاد گروپ کے سرکردہ رہنما الحاج محمد سعید سلیمی کی اقامت گاہ امیر کالونی گئے جہاں انہوں نے ان سے آئندہ انتخابات کے حوالے سے گفتگو کی- دو مقامی نجی تعلیمی اداروں کے پرنسپلز سراج انصاری,زکریا بھٹی سابق وائس چیئرمین بلدیہ شہزاد سہیل خان خاکوانی ،سابق کونسلر ملک اعجاز مسن اور سابق سول جج یحییٰ کلاچی بھی اس موقع پر موجود تھے

الحاج محمد سعید سلیمی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور ان کے ساتھی این اے 166 کے انتخابی معرکہ می پرنس بہاول عباسی کی بھرپور حمایت کریں گے انہوں نے کہا کہ عباسی خاندان کی شرافت مسلمہ حقیقت ہے امیر بھاولپور نواب صلاح الدین عباسی نے اپنی دور نمائندگی میں کبھی کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنایا-ابادکاروں، مہاجرین اور ریاستیوں کو سا تھ لے کر چلے- انہوں نے توقع ظاہر کی کہ پرنس بھاول خان عباسی کامیابی کے بعد اپنے عظیم اسلاف کی روایات کو برقرار رکھیں گے اور علاقے کی تعمیر و ترقی میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں گے

احمد پور شرقیہ :پرنس بہاول خان عباسی کا شہر کی ممتاز کاروباری شخصیت الحاج محمد سلیمی کی اقامت گاہ پر لیا گیا گروپ فوٹو

احمد پور شرقیہ: پرنس بہاول خان عباسی الحاج محمد سعید سلیمی کی اقامت گاہ پر گفتگو کرتے ہوئے محمد زکریا بھٹی سراج انصاری شہزاد سہیل خاکوانی , یحیی خان کلاچی اور ملک نسیم اعجاز مسن موجود ہیں