Advertisements

پرنس بہاول عباسی کی حضرت خواجہ غلام فرید ؒ کےمزار پر حاضری

Prince Bahawal Abbasi visit to Hazrat Khawaja Ghulam Farid shrine
Advertisements

میرے عظیم اسلاف کا حضرت خواجہ غلام فرید ؒ سے عقیدت کا رشتہ تھا: پرنس بہاول عباسی

میری خواہش تھی کہ میں اپنے گھرانے کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے دربار فرید ؒ پر حاضری دوں چنانچہ آج میں بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں۔

Advertisements

سجادہ نشین خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ سے ولی عہدبہاول پور کی گفتگو، کوٹ مٹھن پہنچنے پرپر نس بہاول خان عباسی کا والہانہ استقبال کیا گیا۔

کوٹ مٹھن(حبیب الرحمن فریدی سے) حضرت خواجہ غلام فرید رحمۃاللہ علیہ کی دھرتی امن کی درسگاہ ہے صوفیائے کرام نے ہمیشہ محبت اور بھائی چارے کا درس دیا ہے میرے بڑے بزرگوں کا حضرت خواجہ غلام فرید رحمتہ اللہ علیہ سے عقیدت کا رشتہ تھا میری خواہش تھی کہ میں اپنے گھرآنے کی روایات کو قائم رکھتے ہوئے دربار شریف کوٹ مٹھن جاؤ ں اور آج میری یہ خواہش پوری ہو گئی ہے میرے آباؤ اجداد نے اس خطے کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اس دھرتی پر آباد کاروں کو آماجگاہیں دی عزت دی روزگار دیا اور پناہ دی جس کی وجہ سے آج یہ خطہ پر امن ہے اور یہاں پر امن لوگ رہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کے جانشین پرنس بہاول خان عباسی نے کوٹ مٹھن شریف میں اپنے دورہ حضرت خواجہ غلام فرید رحمتہ اللہ علیہ کے مزار شریف اور خواجہ فریدؒ میوزیم و لائبریری پر حاضری کے دوران سجادہ نشین دربار حضرت خواجہ غلام فریدؒ حضرت خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا پرنس بہاول خان عباسی، خواجہ شمس الدین کوریجہ سئیں،خواجہ کلیم الدین کوریجہ سئیں، مخدوم سید ظفر حسن گیلانی،مخدوم سید احسن محبوب گیلانی، مخدوم سید عثمان شمس گیلانی، صاحبزادہ عادل جاوید عباسی، صاحبزادہ عاصم جاوید عباسی، احسان احمد سحر،سرداریحیی خان کلاچی، ملک محبوب احمد ایڈوکیٹ، مخدوم سید محمد عثمان گیلانی ضرار احمد خان لاشاری اور وحید خان لاشاری کے ہمراہ وفد کی صورت میں کوٹ مٹھن شریف میں پہنچنے پر تاریخی استقبال کیا گیا ولی عہد دربار فریدؒ خواجہ راول معین کوریجہ نے وفد کا استقبال کیا اور دربار شریف میں موجود سجادگان کے مزارات کا تعارف کرایا۔ سجادہ نشین دربار فریدؒ خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ سئیں نے امیر آف بہاول پور نواب صلا ح الدین عباسی اور پرنس بہاول عباسی خان عباسی کی صحت،سلامتی اورطویل عمر کی خصوصی اجتماعی دعا کرائی۔ اس کے بعد خواجہ فریدؒ میوزیم و لائبریری کے وزٹ کے دوران تبرکات کی زیارت کا شرف حاصل ہوا۔ حضرت خواجہ غلام فریدؒ اور خاندان فریدؒ کے تبرکات اور خواجہ فریدؒ سئیں کی ذاتی لائبریری سے قلمی مخطوطات اور روہی سے وابستہ اشیاء نے بے حد متاثر کیا۔ بعد ازاں سجادہ نشین دربار کوٹ مٹھن حضرت خواجہ معین محبوب کوریجہ نے پرنس بہاول خان عباسی کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب منعقد کی تقریب میں کوٹ مٹھن شریف کے علاقے کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی اس موقع پر سجادہ نشین دربار فریدؒ حضرت خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ اور ولی عہد دربار فریدؒ خواجہ راول معین محبوب کوریجہ  سے بات چیت کرتے ہوئے پرنس بہاول خان عباسی نے کہا کہ میں حضرت خواجہ غلام فرید رحمتہ اللہ علیہ کی اس دھرتی پر آنا اپنے لئے اعزاز سمجھتا ہوں یہاں کے لوگوں کا مشکور ہوں جو آج ان سے محبت اور خلوص مجھے ملا ہے میں اسے تا دیر تک یاد رکھوں گا اس دورہ کے موقع پر پرنس بہاول خان عباسی اور ان کے ہمراہ وفد کو روایتی فریدی رومال اور اجرکیں بھی پہنائی گئی۔ بعد ازاں سجادہ نشین خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ کی اقامت گاہ پر پرنس بہاول خا ن عباسی کے اعزاز پُر تکلف ظہرانہ بھی دیا گیا اس موقع پر ولی عہد دربارمخدوم راول محبوب کوریجہ نے پرنس بہاول خان عباسی کو خواجہ غلام فرید ؒکی کتب کا تحفہ پیش کیا اور انہیں بتایاکہ ایک برطانوی سکالر نے حال ہی میں حضرت خواجہ غلام فرید ؒ کی شخصیت اور ان کے کلام پر تفصیلی ریسرچ کرنے کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگر ی حاصل کی ہے۔ 

Prince Bahawal Abbasi exchanging views with Sajjada Nasheen Khwaja Moinuddin Mehboob Koreja
YouTube video