Advertisements

پرنس بہاول عباسی بحالی صوبہ بہاولپور  مہم  کا دوبارہ آغاز کرنے کے لیے 29 نومبر کو صادق گڑھ پیلس پہنچیں گے 

Crown Prince Bahawal Abbas Khan Abbasi
پرنس بہاول عباس خان عباسی
Advertisements


امیر بہاولپور کے ولی عہد  ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن بہاولپور ،ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بہاول پور سمیت بہاولپور شہر میں صوبہ بہاولپور کی بحالی کے حوالے سے دیگر مختلف تقریبات سے خطاب کریں گے


 ڈیرہ نواب صاحب (نامہ نگار )بہاولپور صوبہ محاز کے قائد پرنس بہاول عباس خان عباسی 29 نومبر بروز اتوار لاہور سے اپنی آبائی رہائش گاہ صادق گڑھ پیلس پہنچیں گے جس کے بعد وہ  بہاولپور صوبہ بحالی کی اپنی مہم کا دوبارہ آغاز کریں گے- صادق گڑھ پیلس کے قریبی ذرائع نے روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ کو بتایا کہ کہ امیر آف  بہاولپور  نواب صلاح الدین عباسی کے ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی ہائی کورٹ بار  ایسوسی ایشن  بہاولپور اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بہاولپور کے علاوہ بہاولپور شہر میں صوبہ بہاولپور بحالی مہم کے سلسلے میں دیگر تقریبات سے خطاب کریں گے – ان کا سٹاف ان دنوں  ان کے بہاولپور شہر اور دیگر علاقوں کے پروگرامز کے شیڈول کو  حتمی شکل دینے میں مصروف ہے

Advertisements