پرنس بہاول عباس خان عباسی کی مخدوم سید عامر علی شاہ سے ملاقات ان کے غم میں شریک ہوئے
طارق بشیر چیمہ، ملک عامر یار وارن اور دیگر اہم شخصیات نے مخدوم سید علی حسن گیلانی کے اہل خانہ سے ملاقات کی اورمرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی
اوچ شریف (کرائم رپورٹر) سابق ایم این اے مخدوم سید علی حسن گیلانی کی المناک وفات پر سیاسی و سماجی حلقوں میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی۔ مخدوم سید علی حسن گیلانی کا انتقال ایک ٹریفک حادثے میں ہوا جس کے بعد مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے غوث اعظم ہاؤس پہنچ کر تعزیت کا اظہار کیا۔پرنس بہاول خان عباسی لاہور سے اوچ شریف جنازہ میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر سابق وفاقی وزیر چوہدری طارق بشیر چیمہ، معروف سیاسی رہنما ملک عامر یار وارن اور دیگر اہم شخصیات نے مخدوم سید علی حسن گیلانی کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان کے غم میں شریک ہوئے۔ انہوں نے مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی اور لواحقین کو صبر کی تلقین کی۔
دریں اثنا، امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کے ولی عہد، پرنس بہاول عباس خان عباسی نے بھی سید علی حسن گیلانی کے انتقال کی خبر ملتے ہی لاہور سے اوچ شریف روانہ ہونے میں دیر نہ کی۔ پرنس بہاول عباس خان عباسی نے نماز جنازہ میں شرکت کی اور گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی۔ پرنس بہاول عباس خان عباسی نے مخدوم سید عامر علی شاہ سے ملاقات کی اور ان کے غم میں شریک ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ اس موقع پر مختلف سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ پرنس بہاول عباس خان عباسی مخدوم سید عامر علی شاہ سے ملاقات کے بعد اوچ شریف سے لاہور روانہ ہو گئے۔ مخدوم سید علی حسن گیلانی کی وفات پر پورے علاقے میں سوگ کا ماحول ہے۔